Top Rated Posts ....

Consumer court fines for washing the face of bride after makeup

Posted By: Nasir, February 08, 2022 | 06:20:39


Consumer court fines for washing the face of bride after makeup


اضافی رقم نہ دینے پر دلہن کا منہ دھلوا کر سیلون سے نکالنے پر ڈگری جاری کی گئی ہے۔ صارف عدالت کے جج وسیم افضل نے دعوے پر ڈگری جاری کی ہے۔ وفاقی کالونی کے ڈاکٹر شازیہ سکھیرا نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں وفاقی کالونی کی رہائشی ڈاکٹر شازیہ کی طرف سے دعویٰ دائر کیا گیا تھا جس میں ان کا موقف تھا کہ ان کی کزن کی شادی تھی، سیلون زرواز میک اپ لانچ کی مالکن کے ساتھ دس ہزار روپے طے ہوا تھا، پانچ ہزار روپے دے دیا اور پانچ ہزار روپیہ بعد میں دینا تھا۔ جب دلہن تیار ہوئی تو سیلون کی مالکن نے مزید پندرہ ہزار روپے کی رقم مانگی جو انہوں نے نہیں دی ۔ اس پر سیلون کی مالکن نے دلہن کا منہ دھلوا دیا اور سیلون سے نکال دیا۔ ڈاکٹر شازیہ کے مطابق جس کی وجہ سے انہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کی اور سیلون کی مالکن کو دس ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دیا، دس ہزار روپے ہرجانہ، پچاس ہزار روپے وکیل کی فیس۔ کل ستر ہزار روپے سیلون کی مالکن کو ادا کرنے کا حکم دیا۔


Youtube




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...