Top Rated Posts ....

Faisalabad's Session Court sentenced Wasim Abbas to death for blasphemy

Posted By: Saif, February 19, 2022 | 14:54:49


Faisalabad's Session Court sentenced Wasim Abbas to death for blasphemy



فیصل آباد کی سیشن کورٹ نے جمعے کو توہین رسالت کے ایک ملزم وسیم عباس کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل طارق نے وسیم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295-C کے تحت درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت کے علاوہ پانچ لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید دو سال قید بھگتنا ہو گی۔

تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس نے قائد اعظم ٹاؤن کے رہائشی وسیم کے خلاف یاسر علی کی مدعیت میں 22 جون، 2020 کو توہین رسالت کے الزام میں C-295 سے کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق وسیم نے یاسر کو لکھے گئے خطوط میں پیغمبر اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات لکھے تھے۔

عدالت کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد وسیم کو پولیس کی سخت سکیورٹی میں واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں مجرم کو سات دن کے اندر لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

سیشن کورٹ نے اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں وسیم کو لاہور ہائیکورٹ کی تصدیق کے بعد پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...