Top Rated Posts ....

Lahore: Tailor fined over Rs. 50,000 for poor stitching and delayed delivery

Posted By: Muzaffar, February 21, 2022 | 08:58:37


Lahore: Tailor fined over Rs. 50,000 for poor stitching and delayed delivery



لاہور: ناقص سلائی اور سوٹ کی تاخیر سے ڈیلیوری پر لاہور میں ایک درزی کو 51,500 روپے جرمانہ پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد شہباز چشتی نامی شخص نے یکم اپریل 2021 کو درزی محمد حفیظ کے خلاف ناقص سلائی اور دو سوٹوں کی دیر سے ڈیلیوری پر صارف عدالت میں درخواست دائر کی۔

چشتی نے اپنی درخواست میں کہا کہ درزی نے 8 اپریل کو سوٹ ڈیلیور کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے 25 اپریل کو اپنے وعدے کے خلاف ڈیلیور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ سوٹ اپنے بہترین دوست کی شادی کی تقریب میں پہننے تھے، لیکن دیر سے ڈیلیوری اور ناقص سروس کی وجہ سے میں ایسا نہیں کرسکا۔

شکایت کنندہ نے نقصانات کے ازالے کے طور پر 2,000,000 روپے کی وصولی کی استدعا کی تھی۔

دریں اثنا، صارف عدالت نے پیر کو اپنے فیصلے میں درزی پر ناقص اور شکایت کنندہ کو سوٹ کی فراہمی میں تاخیر پر 51,500 روپے جرمانہ عائد کیا۔




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...