Top Rated Posts ....

'Hijab is not essential part of Islam' - Karnataka High Court announces verdict on Hijab row

Posted By: Saif, March 15, 2022 | 06:50:17


'Hijab is not essential part of Islam' - Karnataka High Court announces verdict on Hijab row


کرناٹیکا ہائی کورٹ نے حجاب کیس کا فیصلہ سنادیا۔ حجاب مذہب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے، کرناٹیکا ہائی کورٹ نے حجاب سے متعلق تمام پیٹیشنز خارج کردیں۔







انڈیا کی ریاست کرناٹک میں ہائی کورٹ نے سکول اور کالجز میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب مذہبِ اسلام کا لازمی جزو نہیں ہے۔

ہائی کورٹ نے ریاست میں چند مسلمان لڑکیوں کی جانب سے اس حوالے سے دائر کردہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی حقوق پر ادارے کی نظم و ضبط کو برتری حاصل ہے۔

کرناٹک کی ریاستی حکومت نے گذشتہ فروری میں سکولوں اور کالجز میں نقاب اور حجاب پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف ریاست کے کئی اضلاع میں مسلم لڑکیوں نے احتجاج کیا تھا۔ نقاب اور حجاب پہننے والی لڑکیوں کو سکول کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد ریاست میں کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی تھی۔

ہزاروں لڑکیوں کو حجاب پہننے کے سبب سکول اور کالج کے دروازوں سے واپس لوٹا دیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ باسو راج بومئی نے مسلم طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کریں اور کلاسوں میں جا کر اپنے پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔

یہ درخواست دائر کرنے والی طالبات نے فی الحال ہائی کورٹ کے آرڈرز پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے، تاہم ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔


Source: BBC Urdu




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...