The price of ghee / cooking oil reached the highest level in the history of the country
گھی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں گھی کی فی کلو قیمت میں 55 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گھی کی فی کلو قیمت 479 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 461 روپے 80 پیسے ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ گھی کی قیمت پشاور میں بڑھی، پشاور میں گھی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 55 روپے کا اضافہ ہوا اور گھی 424 سے بڑھ کر 479 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 8 بڑے شہروں میں ہفتے کے دوران گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانولہ، سیالکوٹ میں گھی کی قیمت 45 روپےفی کلوبڑھی جبکہ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور کراچی میں بھی گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سرگودھا، بنوں اور سکھر میں گھی کی قیمت 434 روپےفی کلو ہے جبکہ حیدر آباد میں 469 روپے اور لاڑکانہ میں گھی 424 فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
Source