Social media reaction on Dr. Rida's viral clip about Imran Khan
Posted By: Sohail, March 20, 2022 | 06:00:15Social media reaction on Dr. Rida's viral clip about Imran Khan
گزشتہ روز ٹویٹر سپیس میں پی ٹی آئی کی آسٹریلیا سے ایک سپورٹر ڈاکٹر ردا عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور روتے ہوئے کہنے لگیں کہ عمران خان کے ساتھ پاکستان میں جو ہورہا ہے اس پر ان کو راتوں کونیند نہیں آتی۔ ڈاکٹر ردا کا کا یہ کلپ وائرل ہوگیا۔ اس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں، ملاحظہ کیجئے کچھ ٹویٹس۔
ڈاکٹر ردا نے تو سوئی ہوئی قوم کو جگا دیا ہے ۔
— افشاں مصعب (@AfshanMasab) March 19, 2022
ڈاکٹر ردا کو لے کر اتنے جذباتی سین مت کری ایٹ کریں. ایسا نہ ہو کہ باجوہ صاحب بھی جذباتی ہو جائیں.
— ندیّا اطہر (@naddiyyaathar) March 19, 2022
ویسے وی اولاد جنی وی گندی ہوئی اولاد ہندی اے
ڈاکٹر ردا سمیت جو اوورسیز پاکستانیوں کا کپتان اور پاکستان کے غم میں حال ہو رکھا ہے اب سمجھ آتا ہے کہ خان صاحب نے انہیں ووٹنگ کا حق کیوں دلوایا!!
— Dr. Uzma Qudrat (@QudratUzma) March 19, 2022
کل آسٹریلیا سے کوی ڈاکٹر ردا نامی خاتون قوم کو رلا رہی تھی، آج احمد نورانی امریکہ سے سسکیاں لے لے کر ستائس مارچ کے جلسہ میں پہنچنے کی اپیلیں کر رہا ہے۔
— Zafar Hijazi (@ZafarHijazi) March 20, 2022
یہ محبان وطن ، ملک سے دور رہ کے بھی کتنے پریشان ہیں اور ہم یہاں غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔افسوس
رات سے اس فکر میں سویا نہیں کہیں ڈاکٹر ردا خودکشی نہ کر لے۔
— Usual Suspect (@Monkosova) March 19, 2022
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں شہباز شریف ڈاکٹر رِدا سے مل کر اُنکو یہ سمجھانے کیلئے تیار ہیں کہ وہ کپتان کے بغیر پاکستان کو کیسے چلائیں گے۔
— Rana Shazib (@RanaShazibKhan) March 19, 2022
جب بھی ڈاکٹر ردا کے غم کا سوچتی ہوں تو کھانا حلق میں اٹک جاتا ہے۔
— Saadia Ahmed (@khwamkhwah) March 19, 2022
لوگوں کو پتہ نہیں کس کس کے غم نے مارا
— ہانیہ ملک . (@786HM1) March 19, 2022
مجھے تو ڈاکٹر ردا کا غم لے بیٹھا ہے۔۔۔
ڈاکٹر ردا کے آنسو میرا دل چھلنی کر گئے literally مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا، literally میں بے سکون ہو گیا ہوں
— Jabbar Jattala (@jabbar_jattala) March 19, 2022
میں literally گولی کھا بیٹھاں ہوں
وہ آسٹریلیا اور میں پاکستان میں بیٹھا ہوں
اب مجھ سے جو ہو پایا کروں گا
پتا نہیں ڈاکٹر ردا نے صبح سے چائے بھی پی ہوگی کہ نہیں
— شائن سٹائن (@Shine_Stine) March 19, 2022
یہ جان کر دل ہول گیا ہے کہ پاکستان میں دوبارہ چور لٹیرے حکمران آ گئے تو آسٹریلیا میں مقیم ڈاکٹر ردا کا سروائیو کرنا مشکل ہو جائے گا.
— Adnan Khan Kakar (@adnanwk) March 19, 2022
پاکستان کے عالمی معیشت اور سیاست پر گہرے اثرات دیکھتے ہوئے ڈاکٹر ردا سے متفق ہوئے بغیر چارہ نہیں
پتہ نہیں ڈاکٹر ردا نے پرسوں سے کچھ کھایا بھی ہے یا روئی جا رہی ہے،#drRida
— وسیم صادق مغل (@wasimsadiq108) March 20, 2022
ابھی ابھی ایک کال موصول ہوئی کہنے لگی کہ میں ڈاکٹر ردا کی دوست بول رہی ہوں وہ ابھی تک روتے روتے سو گئی ہیں #dr_Rida
— 》Eng. Rimsha.Ch 》 (@sehr_rimsha) March 19, 2022