Top Rated Posts ....

بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے سیالکوٹ ڈوب گیا

Posted By: Tahir Khan, July 21, 2013 | 03:33:59




سیالکوٹ: بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے نالہ ڈیک میں طغیانی آگئی ہے جس کے باعث شہر زیر آب آگیا۔

گناعور اورمصد گڑھ کے مقام پر نالے میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں جب کہ پسرور نارروال روڈ اور ریلوے لائن پر پانی کھڑا ہوگیا ہے اور آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

فلڈ ریلیف آفیسر عابد اعوان کے مطابقل سیالکوٹ میں نالہ ڈیگ میں دوبارہ طغیانی بھارت کی طرف سے پانی آنے کی وجہ سے آئی، طغیانی کی وجہ سے سیالکوٹ کے مضافاتی دیہات اور شہر کے کچھ حصوں میں پانی داخل ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس وقت نالہ ڈیک سے 22 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

اُدھر کامونکی کے نواحی علاقے گناعور کے مقام پر نالہ ڈیک میں 40فٹ چوڑاشگاف پڑ گیاجب کہ موضع نتھرانوالی کے قریب نالہ ڈیک کا بند ٹوٹ گیاہے جس کو پرکرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگ دوبارہ شگاف کو پرکرنے میں مصروف ہیں۔

بند ٹوٹنے کی وجہ سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی ہے جس سے چاول،باجرے اور مکئی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، دریائے چناب میں خانکی اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچے درجے کا سیلاب ہے۔

گزشتہ شب نالہ ڈیک کے سیلابی ریلے سے تھوڑ منڈی کے 18 دیہات زیر آب آ گئے تھے،جن میں ٹھرو منڈی کے مہتاب پور،پنڈی منہاساں، بلوکی، چھیمہ، جیستی اور دیگر شامل ہیں۔


Source: The News Tribe




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...