Establishment confirms that PM Imran Khan asked them to help him out - Waseem Badami shares details
Posted By: Saif, April 01, 2022 | 16:15:31Establishment confirms that PM Imran Khan asked them to help him out - Waseem Badami shares details
وسیم بادامی نے اے آر وائی نیوز پر خبر دیتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ ترین فوجی ذرائع نے یہ کنفرم کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فوجی قیادت سے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ میری کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد فوجی قیادت وزیراعظم ہاؤس پہنچی اور وہاں تین آپشنز پر بات ہوئی۔ ایک یہ کہ وزیراعظم عدم اعتماد کا سامنا کریں، دوسرا یہ کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے دیں، تیسرا یہ کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے اور وزیراعظم عمران خان اس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کردیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ استعفیٰ دینے سے تو ان کی سبکی ہوگی، اس لئے وہ استعفیٰ نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم تاہم تیسرے آپشن پر متفق ہوگئے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لیتی ہے تو وہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ فوجی قیادت وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام اپوزیشن کے پاس لے کر گئی اور اپوزیشن نے یہ آپشن ماننے سے انکار کردیا۔
Live right now. @WaseemBadami on ARY just said ‘highest ranked military officials’ confirm that PM IK asked establishment to help him out of the mess. The estab offered 3 options: face vote of no confidence, resign or call early elections. Imran agreed to 3rd, BUT opp declined. pic.twitter.com/QrlMwutDZr
— Omer Azhar (@OmerAzhar96) April 1, 2022
وسیم بادامی نے عمران خان کے دعوے کی تردید کر دی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عسکری قیادت اپوزیشن کا پیغام لیکر انکے پاس آئی تھی عسکری قیادت کا کہنا ہے دراصل عمران خان نے عسکری قیادت کو بلایا اور ان سے کہا کہ مجھے مشکل سے نکالیں اور وہاں جس آپشن پر بات ہوئی اسے اپوزیشن نے مسترد کر دیا pic.twitter.com/4xTPqMPTjQ
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 1, 2022