Speaker Asad Qaiser refused to hold voting against Imran Khan
Posted By: Amjad Shah, April 09, 2022 | 13:40:20Speaker Asad Qaiser refused to hold voting against Imran Khan
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان کے خلاف ووٹنگ سے انکار کردیا۔
اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد قیصر کا کہنا ہے عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے ختم نہیں کرسکتا۔
ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے کہا توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤں نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔
ذرائع اسپیکر کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے کہا کہ مجھے جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔
Source
Youtube