Rauf Klasra's tweets on Imran Khan's statement about Toshakhana gifts
Posted By: Saleem, April 18, 2022 | 13:54:42Rauf Klasra's tweets on Imran Khan's statement about Toshakhana gifts
اور پچاس فیصد پرافٹ پر دوبئی میں بیچ کر کروڑں کما لیے۔اس سے بہتر کاروبار ایک وزیراعظم اور کیا کرسکتا ہے۔افسوس یہ ہے نہ صرف آپ نے غلط کام کیا بلکہ آپ اس پر ڈٹ گئے ہیں اور اس سے بڑا افسوسناک یہ ہے آپ کے حامیوں کے نزدیک آپ کا سعودی تحائف سرعام دوبئی بازار بیچنا کوئی غلط کام نہیں https://t.co/aAatQg6BR5
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 18, 2022
آج تک کسی وزیر،وزیراعظم یا سرکاری افسر نے سعودی عرب،قطر دوبئی سے ملنے والے تحائف اس طرح بازار میں نہیں بیچے جس طرح عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بیچے ہیں۔بڑی بڑی باتیں کرنا آسان لیکن ہیرے جواہرات نیکلس گھڑیاں بیچ کر پیسہ کمانے کی temptationسامنے مزاحمت نہ کرسکے اور ڈھیر ہوگئے۔ https://t.co/aAatQg6BR5
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 18, 2022
اب سن لیں ان تحائف کی مالیت کا اندازہ کابینہ ڈویزن کیسے لگاتا ہے۔ شوکت عزیز کو نیپال گورنر نے دو ریشمی سکارف دیے،25 روپے فی سکارف قیمت لگی۔شہزادہ چارلس لندن سے مسز شوکت عزیز کے لیے لیڈی بیگ لایا اس کی قیمت 300 روپے لگا کر رکھ لی۔جنرل مشرف نے تو تحائف کا ریکارڈ دینا بند کر دیا تھا https://t.co/aAatQg6BR5
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 18, 2022
بھائی مجھے ایسی کریڈٹبیلٹی نہیں چائیے جو عمران خان غلط کاموں کا دفاع&اس کا طبلچی بن کر ملے۔ہم بغیر ساکھ کے ہی بھلے۔صحافی کوئی سنگر، کامیڈین یا اداکار نہیں ہوتا جس نے مجمع کو خوش کر کے ہنسانا اور تالیاں سمیٹنی ہیں۔باقی خاں صاحب نے زرداری شریف صف میں آنے کے لیے خود بڑی محنت کی ہے https://t.co/IWPTOkLK0v
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 18, 2022
توشہ خانے سکینڈل میں ایک اچھی بات ہوئی ہے۔سوائے ایک وزیر کے،عمران خان کابینہ کا کوئی سابق وزیر یا مشیر اپنے سابق وزیراعظم کے سعودی تحائف کو سر عام مصر کے بازار میں بولی لگوا کر بیچنے کے عمل کا دفاع نہیں کررہا۔ان وزراء کو داد بنتی ہے مذمت نہیں کرسکتے تو دفاع بھی نہیں #ToshaKhana
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 18, 2022
وہ قانون جس کا فائدہ اٹھا کر وزیراعظم کروڑں کی دیہاڑی لگا لےوہ قانون نہیں کالا قانون ہے۔یہ کیسا قانون ہےجس کا فائدہ صرف وزیراعظم،صدر،کابینہ وزیر،سول بیوروکریسی کے چند سو افراد کو ہوتا ہے22کروڑ عوام کو نہیں۔قانون وہ ہوتا ہےجو سب پر لاگو ہوچند سو پر نہیں۔باقی لٹ مار ہے #ToshaKhana https://t.co/USTeCbE7UZ
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 18, 2022
ایسے ہی برا محسوس کرتا رہا عرب ممالک ہم پاکستانیوں کو “مسکین”کیوں کہتے ہیں۔ غلط وہ بھی نہیں تھے۔اندازہ کریں اس شہزادے کی حالت کا جس نے کروڑں کی گھڑی دی اور کچھ دن بعد پتہ چلا وہ مصر کے بازار میں اچھے بھائو پر بک گئی ہے۔ یہ پڑی ہے عرب ملکوں میں ہمارے سبز پاسپورٹ کی عزت #ToshaKhana
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 18, 2022