Top Rated Posts ....

Oil prices decreased in global market due to new wave of pandemic in China

Posted By: Amjad Shah, April 25, 2022 | 14:46:12


Oil prices decreased in global market due to new wave of pandemic in China




چین میں وبا کی نئی لہر سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ چین میں کورونا کی وبا میں پھیلاؤ کے باعث دیکھی گئی جس سے خدشہ ظاہر پیدا ہوا کہ دنیا میں توانائی کے ایک بڑے صارف کی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کم ہو سکتی ہے۔

یورپ میں خام تیل کے بینچ مارک برینٹ کے فی بیرل کی قیمت 101 ڈالر 20 سینٹ ہو گئی ہے جبکہ امریکی مارکیٹ میں بیرل 96 ڈالر 85 سینٹ تک آ گیا ہے۔
چین میں حکام کورونا وبا کی نئی لہر سے نبرد آزما ہیں جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس سے توانائی کی طلب میں بڑی کمی واقع ہوئی۔
دوسری جانب امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے باعث بھی عالمی مارکیٹ کو دھچکا لگا ہے۔
تیل کی مارکیٹ کے تجزیہ کار ولید کودمنی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’چین میں کورونا کی صورتحال کے باعث تیل کی منڈی میں استحکام نہیں اور میڈیا کہہ رہا ہے کہ شنگھائی اور دیگر کئی بڑے شہروں کی طرح بیجنگ میں بھی لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’چونکہ چین دنیا میں دوسری بڑی معیشت ہے، اس کی صورتحال کا عالمی منڈی میں تیل، صنعتی مواد کی کھپت پر اثر پڑتا ہے اور ان میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔‘


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...