Haroon Rasheed caught stealing the article of journalist Sajjad Azhar
معروف صحافی ہارون الرشید نے کالم چوری کرتے پکڑے گئے۔ ہارون الرشید نے صحافی سجاد اظہر کا انڈیپنڈنٹ اردو میں لکھا ہوا کالم کاپی پیسٹ کرکے جوں کا توں اپنے نام سے چھاپ دیا۔ صحافی سجاد اظہر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ "میرا آرٹیکل جمعہ 22 اپریل کو انڈیپنڈنٹ اردو میں چھپا، ہارون الرشید نے پہلی اور آخری دو لائنیں اپنی لکھیں اور باقی سارا میرا کالم کاپی پیسٹ کرکے چھاپ دیا"۔
انڈیپنڈنٹ اردو کی ویب سائٹ پر صحافی سجاد اظہر نے "راولپنڈی کا نابینا ٹھگ، جس نے انگریزوں کا سر چکرا دیا" کے عنوان سے 22 اپریل کو مذکورہ کالم لکھا۔
جبکہ ہارون الرشید کا کالم "ایک غیر سیاسی ٹھگ" کے عنوان سے 92نیوز کے اخبار میں 26 اپریل کو شائع ہوا۔
دونوں کالمز کے موازنے سے صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارون الرشید نے صرف آغاز اور اختتام کی دو لائنیں خود لکھیں اور باقی سارا کالم کاپی پیسٹ کردیا۔ صحافی سجاد اظہر نے ہارون الرشید کے اس فعل پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ "کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، میرا کالم حرف بہ حرف ہارون الرشید نے اپنے نام سے چھاپ دیا"۔
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، میرا کالم حرف بہ حرف ہارون الرشید نے اپنے نا. سے چھاپ دیا https://t.co/FzNVMkEMZT
— Sajjad Azhar (@Sajjadazhar99) April 26, 2022
حامد میر نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "بہت افسوس کی بات ہے بلکہ ناقابل یقین ہے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے"۔
بہت افسوس کی بات ہے بلکہ ناقابل یقین ہے اس معاملے کی تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے https://t.co/k265rewaNn
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 26, 2022