Top Rated Posts ....

Fake News Alert: Haroon Rasheed quotes old news of CNN that US demanding Pak's airspace

Posted By: Nasir, May 06, 2022 | 09:38:31


Fake News Alert: Haroon Rasheed quotes old news of CNN that US demanding Pak's airspace


ہارون الرشید نے عمران خان کے دورِ حکومت کی خبر کو تازہ خبر قرار دے کر اپنے پروگرام میں بریک کردیا۔ سوشل میڈیا پر سی این این کی ایک خبر گزشتہ روز بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے یہ سمجھ کر ٹویٹ کردی کہ یہ آج کی خبر ہے، ہارون الرشید بھی اسی ٹریپ میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سی این این نے 23 اکتوبر 2021 کو خبر دی (جبکہ اس وقت عمران خان حکومت میں تھے) کہ امریکہ افغانستان میں فوجی آپریشنز کیلئے پاکستان کی فضائی سپیس استعمال کرنے کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس خبر کو فواد چوہدری نے یہ جانے بغیر کہ یہ ان کی اپنی حکومت سے متعلقہ خبر ہے، بڑی سخت ٹویٹ کے ساتھ شیئر کردیا۔ فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

"ہم کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی بھی کوشش کی گئ تو پوری قوم سراپاء احتجاج ہو گی"۔

اس پر حامد میر نے فواد چوہدری کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ

"جناب عالی سی این این کی اس خبر کی تاریخ تو دیکھ لیں یہ اس زمانے کی ہے جب آپ کے خان صاحب وزیراعظم اور آپ حکومت کے ترجمان تھے"۔




شیریں مزاریں نے بھی بغیر سوچے سمجھے ٹویٹ داغ دی۔ جس پر حامد میر نے ان کی غلطی کی بھی نشاندہی کی۔




ہارون الرشید نے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کو اٹھا کر بریکنگ نیوز قرار دے کر اپنے پروگرام میں زیر بحث بنایا۔

خبر کا لنک ملاحظہ کیجئے

US nearing a formal agreement to use Pakistan's airspace to carry out military operations in Afghanistan




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...