Last video of Express reporter Shabbir Hussain, he died of heart attack after giving this beeper
ایکسپریس نیوز کے رپورٹر شبیر حسین نے آج صبح 9 بج کر 37 منٹ پر اپنے چینل پر بیپر دیا اور ہنزہ میں گرنے والے پل کے بارے میں رپورٹنگ کی۔ بیپر دیتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر شبیر حسین بظاہر ٹھیک ٹھاک اور صحت مند لگ رہے ہیں۔ قریباً دو گھنٹے بعد وہ سپریم کورٹ میں رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جان بر نہ ہوسکے۔۔ کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے ان کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا
"زندگی کا سفر بہت مختصر ہے آج صبح مارننگ شو میں ہمارے دوست ایکسپریس نیوز کے رپورٹر شبیر حسین نے لائیو بیپر دیا پھر سپریم کورٹ ڈیوٹی پر تھے شبیر حسین کیا بہت خوبصورت اور خوب سیرت انسان تھا ابھی جانے کی عمر بھی نہیں تھی ، دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے"۔
اس ویڈیو میں رپورٹر شبیر حسین کی زندگی کی آخری رپورٹنگ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
Youtube
زندگی کا سفر بہت مختصر ہے آج صبح مارننگ شو میں ہمارے دوست ایکسپریس نیوز کے رپورٹر شبیر حسین نے لائیو بیپر دیا پھر سپریم کورٹ ڈیوٹی پر تھے شبیر حسین کیا بہت خوبصورت اور خوب سیرت انسان تھا ابھی جانے کی عمر بھی نہیں تھی ، دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے pic.twitter.com/C9jLxzzxwn
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) May 9, 2022
شہباز گل نے شبیر حسین کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "شبیر ایک ماحول دوست انسان تھے۔ بہت افسوس ہوا اس خبر سے۔ اللہ انکے درجات بلند کرے اور سوگوران کو صبر عطا کرے"۔
شبیر ایک ماحول دوست انسان تھے۔ بہت افسوس ہوا اس خبر سے۔ اللہ انکے درجات بلند کرے اور سوگوران کو صبر عطا کرے https://t.co/Nw4DGUf9IM
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 9, 2022