Rauf Klasra takes a dig at Youtuber Siddique Jan and Adeel Warraich
Posted By: Dr. Majid, May 16, 2022 | 12:42:41Rauf Klasra takes a dig at Youtuber Siddique Jan and Adeel Warraich
رؤف کلاسرا نے ٹویٹر پر یوٹیوبر عدیل وڑائچ اور یوٹیوبر صدیق جان کی کلاس لے لی۔
عدیل وڑائچ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "وہ تحقیقاتی صحافی کہاں بھاگ گئے ہیں جو کہتے تھے صحافی کا کام صرف حکومت کی بیڈ گورننس اور منفی چیزوں کو سامنے لانا ہوتا ہے"۔ جس پر رؤف کلاسرا نے ری ایکٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور عدیل وڑائچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
کہیں نہیں بھاگے چندا۔ جیسے تم صدیق جان کو گوادر میں ارشد شریف کے ہاتھوں کٹ پڑتے دیکھ کر بھاگ گئے تھے دوست کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔ ہم نے مشرف، زرداری، گیلانی، شریف، عمران خان سب کے سکینڈلز بریک کیے۔ اب بھی کریں گے۔ زندگی میں حکمرانوں کی چاپلوسی علاوہ کوئی سکینڈل بھی فائل کیا ہے وڑائچ صاحب یا ڈر لگتا ہے؟
رؤف کلاسرا نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر صدیق جان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا "خود یہ سب سوشل میڈیا کے سورما غیرت مند اور بہادر اتنے ہیں کہ ارشد شریف سے کٹ بھی کھائی اور معافیاں مانگنے کےلیے بندے بھی بھیج رہے تھے اور یہاں سوشل میڈیا پر سنبھالے نہیں جاتے اور دوسروں کو غیرت اور بہادری کے سبق دے رہے ہیں جیسے پورا پاکستان انہوں نے سر پر اٹھا رکھا ہے۔"۔
رؤف کلاسرا نے مزید لکھا "نئے صحافی بنیں،ڈھولچی نہ بنیں۔ حکمرانوں کی خوشامد کے علاوہ جن کے کریڈٹ پر ایک خبر نہیں۔چاپلوسی کو صحافت سمجھتے ہیں۔پارٹیوں کی سوشل میڈیا ٹیموں کے قدموں میں بیٹھ کر مہان بن گئے ہیں۔ان سوشل میڈیا ٹیموں پر محتاج نئے صحافیوں کی پچھلے تین چار سال میں کوئی خبر سکینڈل بریک کیا دکھا دیں؟"۔
ایک اور ٹویٹ میں رؤف کلاسرا نے لکھا "ان کو اگنور کریں تو مزید سر چڑھ جاتے ہیں کہ اگلا ان سے ڈر گیا ہے۔ یہ کوئی مہاتما ہیں آسمان سے اترے جو جس کو چاہیں راہ چلتے پکڑ لیں۔ ہمیشہ ان لڑکوں کو عزت دی۔ احترام دیا۔لیکن شاید کچھ نوجوانوں کو عزت راس نہیں آتی۔شاید ارشد شریف فارمولہ انہیں سوٹ کرتا ہے۔"۔
ایک صارف نے رؤف کلاسرا کو کہا کہ صدیق جان تو آج بھی آپ کا احترام کرتا ہے جس پر رؤف کلاسرا نے جواب دیا "موصوف بہت سمجھدار ہیں۔ خود تعریف کرتے ہیں لیکن دوستوں کے زریعے میرے خلاف وی لاگز اور ٹوئیٹس کراتے ہیں۔صدیق جان کو مجھ پر غصہ ہے انہیں ارشد شریف سے معافی لے کر کیوں نہیں دی۔کٹ بھی کھائی معافی بھی مانگنا چاہتے تھے۔یہ ایک ہی گینگ ہےجو اکیلے غیرت مند بچ گئے ہیں۔ان کے بعد قیامت ہے۔"۔
رؤف کلاسرا نے بعد میں اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں اور کہا کہ "میرے چھوٹے بیٹے کا کہنا ہے مجھے یہ ٹوئیٹس ڈیلیٹ کر دینے چاہئیں۔اس کا خیال ہے مجھے بہت ساری باتوں کو اگنور کرنا چاہیے۔ بچے بڑے ہو جائیں تو ان کی ماننی پڑتی ہے۔ جن کی دل آزاری ہوئی معذرت—"۔۔
کہیں نہیں بھاگے چندا جیسے تم صدیق جان کو گوادر میں ارشد شریف کے ہاتھوں کٹ پڑتے دیکھ کر بھاگ گئے تھے دوست ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔مشرف،زرداری،گیلانی،شریف،خان سب سکینڈل بریک کیے۔اب بھی کریں گے۔زندگی میں حکمرانوں کی چاپلوسی علاوہ کوئی سکینڈل بھی فائل کیا ہے وڑائچ صاحب یا ڈر لگتا ہے؟ https://t.co/haHXOptisS
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 16, 2022
نئے صحافی بنیں،ڈھولچی نہ بنیں۔ حکمرانوں کی خوشامد کے علاوہ جن کے کریڈٹ پر ایک خبر نہیں۔چاپلوسی کو صحافت سمجھتے ہیں۔پارٹیوں کی سوشل میڈیا ٹیموں کے قدموں میں بیٹھ کر مہان بن گئے ہیں۔ان سوشل میڈیا ٹیموں پر محتاج نئے صحافیوں کی پچھلے تین چار سال میں کوئی خبر سکینڈل بریک کیا دکھا دیں؟ https://t.co/H0dYyk9al9
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 16, 2022
خود یہ سب سوشل میڈیا کے سورما غیرت مند اور بہادر اتنے ہیں کہ ارشد شریف سے کٹ بھی کھائی اور معافیاں مانگنے کےلیے بندے بھی بھیج رہے تھے اور یہاں سوشل میڈیا پر سنبھالے نہیں جاتے اور دوسروں کو غیرت اور بہادری کے سبق دے رہے ہیں جیسے پورا پاکستان انہوں نے سر پر اٹھا رکھا ہے۔ https://t.co/BGKfp0DLex
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 16, 2022
وڑائچ بھائی ان کو اگنور کریں تو مزید سر چڑھ جاتے ہیں کہ اگلا ان سے ڈر گیا ہے۔ یہ کوئی مہاتما ہیں آسمان سے اترے جو جس کو چاہیں راہ چلتے پکڑ لیں۔ ہمیشہ ان لڑکوں کو عزت دی۔ احترام دیا۔لیکن شاید کچھ نوجوانوں کو عزت راس نہیں آتی۔شاید ارشد شریف فارمولہ انہیں سوٹ کرتا ہے۔ https://t.co/irL9kTm7xx
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 16, 2022
موصوف بہت سمجھدار ہیں۔ خود تعریف کرتے ہیں لیکن دوستوں کے زریعے میرے خلاف وی لاگز اور ٹوئیٹس کراتے ہیں۔صدیق جان کو مجھ پر غصہ ہے انہیں ارشد شریف سے معافی لے کر کیوں نہیں دی۔کٹ بھی کھائی معافی بھی مانگنا چاہتے تھے۔یہ ایک ہی گینگ ہےجو اکیلے غیرت مند بچ گئے ہیں۔ان کے بعد قیامت ہے۔ https://t.co/NJch69js4M
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 16, 2022
میرے چھوٹے بیٹے کا کہنا ہے مجھے یہ ٹوئیٹس ڈیلیٹ کر دینے چاہئیں۔اس کا خیال ہے مجھے بہت ساری باتوں کو اگنور کرنا چاہیے۔ بچے بڑے ہو جائیں تو ان کی ماننی پڑتی ہے۔ جن کی دل آزاری ہوئی معذرت— @MahadKlasra
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 16, 2022