Imran Riaz Khan's claim about his income sparks debate on social media
Posted By: Muzaffar, May 18, 2022 | 14:53:32Imran Riaz Khan's claim about his income sparks debate on social media
عمران ریاض خان کے انکشاف کہ ان کی ماہانہ آمدن ایک کروڑ روپے سے کہیں زیادہ ہے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ معروف مارننگ شو ہوسٹ فرح سعدیہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا "اگر ایک اینکر یو ٹیوب سے ایک کروڑ سے زائد روپے ماہانہ کما سکتا ہے جس میں نہ کوئی ٹیکس ہے نہ خرچ تو حکومت کو چاہے آئی ایم ایف سے مانگنے کے بجاۓ کچھ یو ٹیوب چینل ہی چلانا شروع کر دے"۔۔
جیو کے نیوز اینکر وجیہہ ثانی نے تجویز دی کہ یوٹیوب کی کمائی پر عام کمائی کی طرح ٹیکس لگنا چاہئے۔ وجیہہ ثانی نے لکھا "یوٹیوب کمائی پر ویسے ہی ٹیکس لگنا چاہئے جیسے عام کمائی پر لگتا ہے۔ یا یوٹیوب کمائی ڈالرز میں ہے غالباً ۔۔ تو فارن انکم ٹیکس متعارف ہونا چاہئے۔ کیا کہتے ہیں ماہرین اس بیچ۔"۔
صحافی اسد علی طور نے لکھا "سولہ سال سے میڈیا میں ہوں لیکن اپنا گھر نہیں بنا سکا اور نہ ہی کوئی رہائشی پلاٹ ہے۔ موٹرسائیکل پر دفتر آنے والے عمران ریاض خان کا دو دو مہینے میں چار چار کنال کے گھر بنانے کا سفر یقیناً تحقیقات کا مُتقاضی ہے کہ ایک “مُبینہ” اینکر کی اِس دولت میں کُن “ذرائع” نے “حصہ” ڈالا ہے۔"۔۔
ایک صارف آر اے شہزاد نے لکھا "کہہ رہے ہیں اینکر عمران ریاض یو ٹیوب سے اِنکم لے رہا ہے، اگر وہ سات کروڑ ماہانہ کما رہا تو بھی دو کروڑ اس کا اِنکم ٹیکس بنتا ہے
جس سال ابصار عالم نے پیمرا میں عہدہ لیا اس سے پہلے سال انہوں نے 77لاکھ ٹیکس دیا
عمران ریاض کتنا اِنکم ٹیکس دے رہا ہے ؟
کون پوچھے گا؟"۔۔
ایک صارف راجا کبیر نے لکھا "میوزک انڈسٹری کے ایک گُرو سے استفسار کیا کہ یوٹیوب چینل سے ہر دو ماہ بعد چار کنال کا بنگلہ خریدا جاسکتا ہے تو کہنے لگے “ٹی سیریز “ والے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے اتنی کمائی نہیں کرسکتے یقیناً اس شخص نے کسی اور شے کا نام یوٹیوب چینل رکھا ہوگا"۔۔
صارف ابو علیحہ نے ٹویٹ کیا "عمران ریاض تو ایک کرپٹ اور چور اینکر ہے۔ کیا دودھ کے دھلے اقرار الحسن بتانا پسند فرمائینگے کہ جس عمرانڈو اینکر کی حلال کمائی کی وہ توصیف فرمارہے ہیں، اس نے گزشتہ چار برسوں میں ٹیکس کی مد میں ایک لاکھ روپیہ تک کیوں نہ دیا۔
پیڈ ٹویٹ ضرور کریں لیکن کبھی بنا کچھ لئے سچ بھی کہہ دیں۔"۔۔
صحافی عمر چیمہ نے لکھا "ایک اینکر کے اتنے ذرائع آمدن ہیں کہ وہ ہر دو مہینے بعد چار کنال کا گھر بنا سکتا ہے لیکن نواز شریف(جس کے باپ کی اتفاق فاونڈری تھی) نے لندن والے فلیٹ کیسے خریدے؟ سوال تو بنتا ہے"۔۔
اگر ایک اینکر یو ٹیوب سے ایک کروڑ سے زائد روپے ماہانہ کما سکتا ہے جس میں نہ کوئ ٹیکس ہے نہ خرچ تو حکومت کو چاہے IMF سے مانگنے کے بجاۓ کچھ یو ٹیوب چینل ہی چلانا شروع کر دے ،
— Farah Hussain (@FarahSaadya) May 18, 2022
یوٹیوب کمائی پر ویسے ہی ٹیکس لگنا چاہئے جیسے عام کمائی پر لگتا ہے۔ یا یوٹیوب کمائی ڈالرز میں ہے غالباً ۔۔ تو فارن انکم ٹیکس متعارف ہونا چاہئے۔ کیا کہتے ہیں ماہرین اس بیچ۔ https://t.co/7sceHtpyEt
— Wajih Sani (@wajih_sani) May 18, 2022
سولہ سال سے میڈیا میں ہوں لیکن اپنا گھر نہیں بنا سکا اور نہ ہی کوئی رہائشی پلاٹ ہے۔ موٹرسائیکل پر دفتر آنے والے عمران ریاض خان کا دو دو مہینے میں چار چار کنال کے گھر بنانے کا سفر یقیناً تحقیقات کا مُتقاضی ہے کہ ایک “مُبینہ” اینکر کی اِس دولت میں کُن “ذرائع” نے “حصہ” ڈالا ہے۔ https://t.co/9WkqEtdQvq
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) May 18, 2022
کہہ رہے اینکر عمران ریاض یو ٹیوب سے اِنکم لے رہا اگر وہ سات کروڑ ماہانہ کما رہا تو بھی دو کروڑ اس کا اِنکم ٹیکس بنتا ہے
— R.A.Shahzad (@RAShahzada1) May 18, 2022
جس سال @AbsarAlamHaider نے پمرا میں عہدہ لیا اس سے پہلے سال انہوں نے 77لاکھ ٹیکس دیا
عمران ریاض کتنا اِنکم ٹیکس دے رہا ہے ؟
کون پوچھے گا؟ pic.twitter.com/KnXZjkQZDm
میوزک انڈسٹری کے ایک گُرو سے استفسار کیا کہ یوٹیوب چینل سے ہر دو ماہ بعد چار کنال کا بنگلہ خریدا جاسکتا ہے تو کہنے لگے “ٹی سیریز “ والے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے اتنی کمائی نہیں کرسکتے یقیناً اس شخص نے کسی اور شے کا نام یوٹیوب چینل رکھا ہوگا
— Raja Kabeer ™ (@kabeerraja786) May 18, 2022
“ایک کروڑ تو بہت کم ہیں، میں ہر مہینے اتنے پیسے کماتا ہوں کہ میں جس (چار کنال کے) گھر میں رہتا ہوں ہر دو مہینے بعد ایسا گھر بنا سکتا ہوں”۔
— Rana Mubashir (@RMubashirHameed) May 18, 2022
ماشاء اللہ @ImranRiazKhan بھائی ۔ اللہ رزقِ حلال میں برکت دے۔ آپ نے اپنی آمدن کا بتا کر بہت لوگوں کو چپ کروا دیا
pic.twitter.com/3lXo2Zz0j5
عمران ریاض تو ایک کرپٹ اور چور اینکر ہے۔ کیا دودھ کے دھلے اقرار الحسن بتانا پسند فرمائینگے کہ جس عمرانڈو اینکر کی حلال کمائی کی وہ توصیف فرمارہے ہیں، اس نے گزشتہ چار برسوں میں ٹیکس کی مد میں ایک لاکھ روپیہ تک کیوں نہ دیا۔
— Abu Aleeha (@abualeeha) May 18, 2022
پیڈ ٹویٹ ضرور کریں لیکن کبھی بنا کچھ لئے سچ بھی کہہ دیں۔ https://t.co/knYXKIVdLz
کچھ مزید ٹویٹس ملاحظہ کیجئے۔۔
اگر کوئی صحافی ایک مہینے میں لاہور میں چار کنال کا گھر خریدنے کا دعوی کرتا ہے تو سوشل میڈیا پر ہاہا کار کمچ گئی لیکن کوئی پردہ نشینوں کے نام لینے کو تیار نہیں جو ان جیسوں کے سہولت کار ہیں کیا صرف اس سہولت سے عمران خان ہی فائدہ اٹھا تا رہا یا بہتی گنگا میں کوئی اور بھی تھا
— Mohsin Raza KHAN (@mohsinrz) May 18, 2022
ان صاحب سے پوچھا جائے کہ وہ کون سے ذرائع آمدن ہیں جن سے ہر دو ماہ بعد ڈفینس روڈ لاہور پر چار کنال کا گھر جس کی قیمت شاید تین چار ارب ہو بنایا جا سکتا ہے ؟ https://t.co/WsPeJUMQJm
— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) May 18, 2022
صحافت میں ساری زندگی وقف کرنے والے اور عالمی صحافتی اداروں میں کام کرنے والے بھی ایک کنال کا گھر نہیں بنا سکے۔ کیونکہ صحافت میں اتنا پیسہ نہیں۔ جب کہ عمران ریاض صاحب کا کہنا ہے کہ وہ چار چار کنال کے گھر ہر دو ماہ بعد بنا سکتے ہیں۔ یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
— Amjad Qammar (@amjadqammar) May 18, 2022
چلیں یہ تو ثابت ہوا کہ توشہ خان کے حمایت میں جو آج بھی ڈٹے ان کو اتنا پیسہ مل رہا کہ وہ ہر دوسرے مہینے ڈی ایچ میں چار کنال کا گھر خرید سکے
— R.A.Shahzad (@RAShahzada1) May 18, 2022
یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟
اس فنڈنگ سورس کا سرا فارن فنڈنگ کیس سے مل سکتا اور حکومت کو یہ سپلائی لائن کاٹنا ہوگی
تبھی یہ فتنہ رکے گا
عمران خان کے دور میں گوگی انڈسٹری سب سے زیادہ کامیاب رہی،
— کیکاؤس۔۔ (@kaikausMir) May 18, 2022
جس میں گیلا تیتر بھی اتنا مال بنا گیا، کہ ہر دو دن میں چار کنال کا کروڑوں کا بنگلہ تعمیر کر رہا ہے ۔۔۔!!!!
کون سا رزق حلال کا ایسا ذریعہ ہے جس سے دو ماہ میں چار کنال کا گھر بن جاتا ہو؟؟
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) May 18, 2022
پلیز رہنمائی فرمائیں
جن کی انڈسٹریز ہیں ان سے ٹکے ٹکے کا حساب، یااللہ ساری منافقت، جھوٹ اور حرام آمدن پاکستان میں ہی پائی جاتی ہے کیا؟ https://t.co/oCuF3V4hgg
یوٹیوب کی کمائی سے چار کنال کا گھر ہر دو مہینے بعد بنا سکتا ہوں. عمران ریاض
— M.Muzamil (@khaak_zaada11) May 18, 2022
بل گیٹس کا عمران ریاض کی شاگردی اختیار کرنے کا فیصلہ https://t.co/kcoE9KQ6G9