RIP Internet Explorer: Why South Korean engineer made browser's 'grave' that went viral on internet?
Posted By: Munib Ahmad, June 17, 2022 | 15:11:08RIP Internet Explorer: Why South Korean engineer made browser's 'grave' that went viral on internet?
جنوبی کوریا کے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے 90 کی دہائی میں مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کرائے گئے براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کی ایک علامتی ’قبر‘ بنائی ہے جس کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
امریکی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے رواں ہفتے ہی 27 سال بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ریٹائر کر دیا تھا۔
براؤزر کی ’موت‘ کے بعد اسے ’خراج عقیدت‘ پیش کرنے کے لیے 38 سالہ سافٹ ویئر انجینئر کییونگ جنگ نے جنوبی کوریا کے جنوبی شہر گیونگجو میں ایک کیفے کی چھت پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ’ای‘ لوگو کے ساتھ ایک علامتی قبر کا کتبہ نصب کیا ہے۔
کییونگ جنگ نے جمعے کو فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس ’ناکارہ‘ ویب براؤزر نے ان کی زندگی کو عذاب بنا رکھا تھا۔
تاہم انہوں نے قبر کے کتبے پر ’وہ دوسرے براؤزرز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے استعمال ہونے والا ایک اچھا ٹول تھا‘ تحریر کیا ہے۔
قبر کے اس کتبے کی تصاویر تیزی سے آن لائن وائرل ہو گئیں اور سوشل میڈیا سائٹ پر اسے دسیوں ہزار بار اپ ووٹ دیا گیا۔
90 کی دہائی اور اس سے کچھ عرصہ بعد بھی عالمی سطح پر چھائے رہنے والے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو حالیہ برسوں میں اس کی سست رفتاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ترک کر دیا گیا تھا۔
لیکن جنوبی کوریا میں تقریباً 2014 تک آن لائن بینکنگ اور خریداری کے لیے یہ براؤزر ہی استعمال کیا جاتا رہا کیونکہ اس طرح کی تمام آن لائن سرگرمیوں کے لیے سائٹس کو ActiveX استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو مائیکروسافٹ کا بنایا ہوا پلگ ان ہے۔
مقامی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جنوبی کوریا کی بہت سی سرکاری سائٹس کے لیے بھی ’لازمی‘ براؤزر رہا ہے۔
کییونگ جنگ، جو خود بھی ایک سافٹ ویئر انجینئر اور ویب ڈویلپر ہیں، نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس ’ناکارہ‘ براؤزر میں مطابقت کے مسائل کی وجہ سے وہ کام کے حوالے سے مسلسل ’تکلیف‘ کا شکار رہے۔
انہوں نے کہا: ’جنوبی کوریا میں جب آپ ویب ڈویلپمنٹ کا کام کر رہے ہوتے تو ہمیشہ یہ توقع رکھی جاتی تھی کہ اسے گوگل کروم کے بجائے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اچھا نظر آنا چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے انہیں کئی اضافی گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا اور وہ اس براؤزر کی ریٹائرمنٹ سے بہت خوش ہیں۔
لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ براؤزر کے ہمیشہ کے لیے ختم ہونے پر اس کی پرانی یادوں کو لے کر جذباتی اور افسردہ ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے بھائی کے کیفے کی چھت پر اس کی قبر بنانے کا فیصلہ کیا اور وہ اس پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے انہیں کئی اضافی گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا اور وہ اس براؤزر کی ریٹائرمنٹ سے بہت خوش ہیں۔
لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس براؤزر کے ہمیشہ کے لیے ختم ہونے پر اس کی پرانی یادوں کو لے کر جذباتی اور افسردہ ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے بھائی کے کیفے کی چھت پر اس کی قبر بنانے کا فیصلہ کیا اور وہ اس پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر خوش ہیں۔
Source