Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Tiktoker Imsha Rehman's first video statement after her private videos leaked Tiktoker Imsha Rehman's first video statement after her private videos leaked Khawaja Saad Rafique's important tweet regarding PECA act Khawaja Saad Rafique's important tweet regarding PECA act Agar Imran Khan Ki Rehai Ke Liye America Se Call I Tau? Mohsin Naqvi's interesting gesture on question Agar Imran Khan Ki Rehai Ke Liye America Se Call I Tau? Mohsin Naqvi's interesting gesture on question What will happen if all immigrants leave USA? A BBC URDU's report What will happen if all immigrants leave USA? A BBC URDU's report UK is going to be the first Islamic nation with nuclear weapons - Suella Braverman UK is going to be the first Islamic nation with nuclear weapons - Suella Braverman Viral video: Chinese company allows employees to take as much cash as they can count for bonus Viral video: Chinese company allows employees to take as much cash as they can count for bonus

Sialkot's TikToker Mamoona Irum Shehzadi arrested for killing her husband with friend's help




شوہر کے قتل کا الزام، سیالکوٹ میں مشہور ٹک ٹاکر گرفتار

پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو اپنے ٹک ٹاکر ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔
سیالکوٹ پولیس کے مطابق میمونہ ارم شہزادی نامی خاتون کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا اور انہوں نے پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔

میمونہ ارم کے تین بچے بھی ہیں اور ان کے شوہر خلیل احمد کویت میں کاروبار کرتے تھے۔
ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’یہ واقعہ 30 اپریل کو تھانہ اگوکی کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر یہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ تھا جس میں یہ میاں بیوی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے اور انہیں دو ڈاکوؤں نے روکا۔ جب ڈاکو خاتون کی انگوٹھی اتارنے لگے تو شوہر نے مزاحمت کی جس پر اسے گولی مار دی گئی۔‘
تاہم پولیس نے جب اس واقعہ کی تفتیش شروع کی تو صورت حال آہستہ آہستہ بدلنا شروع ہوئی۔ ڈی پی او کے مطابق ’ہمیں شک شروع سے ہی تھا کہ جو واقعہ ایف آئی آر میں بتایا گیا اس میں جھول ہے۔ لیکن ہماری تفتیشی ٹیم نے اس وقت تک خاتون کو کچھ نہیں کہا جب تک تمام دستاویزی ثبوت اکھٹے نیہں کر لیے گئے۔‘

قتل کی واردات کیسے ہوئی؟

پولیس تفتیش اور ملزمہ کے بیانات کی روشنی میں معلوم ہوا کہ قتل کی یہ واردات ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھی۔
مقدمے کے تفتیشی افسر ملک قمر کے مطابق ’میمونہ کے شوہر خلیل احمد کو 30 اپریل کی رات خود میمونہ نے ایک جگہ چلنے کو کہا۔ اور اصرار کیا کہ موٹر سائیکل پر جانا ہے۔ حالانکہ ان کے پاس دو گاڑیاں تھیں۔ اگوکی کے قریب میمونہ نے اچانک اپنے شوہر سے کہا کہ اس کی جوتی گر گئی ہے۔ موٹر سائیکل روکنے پر وہ خود پیدل چلتی ہوئی پیچھے گئی اس جگہ کھڑے دو افراد نے پستول سے فائر کر کے خلیل کو قتل کر دیا۔‘
پولیس تفتیش میں یہ بھی بات سامنے آئی کہ میمونہ ارم ٹک ٹاک پر بہت سرگرم اور مشہور ہیں۔ جبکہ ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز میں ان کے ساتھ ایک نوجوان بھی نظر آتا ہے جو میمونہ ارم کے مطابق ان کا دور کا رشتہ دار ہے۔
رضوان عرف زین نامی اس نوجوان کی موبائل لوکیشن اور قتل کی اس واردات سے پہلے میمونہ ارم سے رابطوں کا سراغ بھی پولیس نے لگا لیا۔
رضوان اور اس کا ساتھی تاحال فرار ہیں تاہم پولیس نے اس قتل کے الزام میں میمونہ ارم کو حراست میں لے لیا ہے۔ بدھ سات جولائی کو عدالت نے پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر میمونہ کو پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس تفتیش کے مطابق خلیل احمد نے اپنی جائیداد کا بڑا حصہ پہلے ہی اپنی بیوی کے نام کر رکھا ہے۔ جبکہ یہ شک ظاہر کیا گیا کہ خاتون گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانا چاہتی تھی۔
ساتھی ٹک ٹاکر رضوان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک وہ مفرور ہیں۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...