Saleemi Safi, Matiullah Jan, Khawaja Asif & Others' tweets on Imran Khan's recent confession
Posted By: Gulnaz, July 17, 2022 | 05:41:06Saleemi Safi, Matiullah Jan, Khawaja Asif & Others' tweets on Imran Khan's recent confession
عمران خان کی ڈھٹائی اور احسان فراموشی کوسیلوٹ ۔۔۔۔۔ زندگی میں پہلا لیڈر دیکھا جو خود اعتراف بھی کررہا ہے کہ انہیں لانے اور چلانے والی ایجنسیاں تھیں اور آج انقلابی دکھنے کے شوق میں ان ایجنسیوں کو آنکھیں دکھاکرسول بالادستی کی باتیں بھی کررہا ہے۔ یہ منہ اور مسور کی دال۔ https://t.co/fFkaJPXKFg
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) July 16, 2022
کوئٹہ ھزارا والوں کی لاشوں سے بلیک میل نہ ہونے والا یہ سابق وزیر اعظم کتنی ڈھٹائی اور بے شرمی سے اپنے ماضی کے ناجائز سیاسی تعلقات سے پردہ اٹھا رہا ہے اور اسکے حامی اسکا بھی دفاع کرینگے۔ https://t.co/ZFGLSW5cQM
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) July 16, 2022
جب اقتدار2018 کےالیکشن کے ذریعے ملاھوتو بندہ اسطرح ھی کھجل ھوتاھے.اتنی تکلیف تھی تو تھوڑی شرم حیا کر لینی تھی اور حکومت چھوڑ دیتے. عزت نام کی کوئی چیز ھوتی تو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دیتے.اب عدالت عظمیٰ نے آئین شکن کہا ھےتواگرکسی واقف کے پاس شرم حیاھے تومانگ لو،مشکل ھے https://t.co/q3xIle4hiE
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 16, 2022
”کوئی بھی بل منظور کرانے کے لئے ہمیں ایجنسیوں کی مدد لینا پڑتی تھی “
— Asma Shirazi (@asmashirazi) July 17, 2022
اور جب وہ مدد کا راستہ بند ہوا تو عدم اعتماد آ گئی ۔۔۔ آج بھی مدد کا سلسلہ شروع ہو تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔ pic.twitter.com/ykMC1hqvK5
خان صاحب اور اتنے کمزور اور بےبس ۔۔ ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے ، بلیک میل بھی ہوتے تھے ، منتیں بھی کرتے تھے ، بجٹ پاس کروانے کے لیے ایجنسیوں کو کہہ کر پارلیمنٹیرینز کو اسمبلی میں بلانا پڑتا تھا ۔۔ کتنا ظلم ہوا خان صاحب پر اور وہ چپ چاپ سہتے رہے ۔۔ افسوس صد افسوس pic.twitter.com/IZYA7QKtVP
— Beenish Saleem (@BeenishSaleem) July 16, 2022
کیا کوئی جمہوری آدمی یہ بات سوچ بھی سکتا ہے؟ خدا نہ خواستہ ایسے سیاست دان کو اگر واضح برتری مل جائے تو کیا یہ ممکن ہو گا کہ یہ ملک ایک مکمل فاشسٹ ریاست میں نہیں بدلے گا؟ یہ ایجنسیاں لگا کر ارکان سے ووٹ ڈلوانے کا اعتراف کر رہے ہیں۔ کیا انہیں کوئی انصاف کے کٹہرے میں لا سکتا ہے؟ https://t.co/vHNxR4uYAA
— Atif Tauqeer (@atifthepoet) July 16, 2022
عمران خان نے آج انکشاف کیا (جو سمجھ دار لوگ پہلے ہی جانتے تھے) کہ بجٹ یا کوئی بھی قانون پاس کروانے کے لیے ان کو خفیہ ایجنسیوں کی مدد لینی پڑتی تھی۔ ہوسکتا ہے خان صاحب ایک دن یہ بھی مان جائیں کہ 2018 کے انتخابات جیتنے کے لیے بھی ایجنسیوں نے ان کی بھرپور مدد کی!
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) July 16, 2022
جو ایجینسیاں آپ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی حکومت کے حق میں ووٹ ڈلوانے کے لئے استعمال کرتے رہے وہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ ڈلوانے میں استعمال ہوئیں یا آئیندہ ہوتی ہیں تو شکایت کیسی؟
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 17, 2022
سر! آپ تو کہا کرتے تھے کہ لولی لنگڑی حکومت ملی تو ٹھوکر مار دیں گے، پھر کیوں مصلحتوں کا شکار ہوئے؟؟ pic.twitter.com/ysYTX87IP7