Top Rated Posts ....

Punjab By-Election 2022 Latest Result: Detail of PTI Candidates Votes Vs PMLN Candidates Votes

Posted By: Nasir, July 18, 2022 | 07:03:22


Punjab By-Election 2022 Latest Result: Detail of PTI Candidates Votes Vs PMLN Candidates Votes


تحریک انصاف کے جیتنے والے امیدواروں نے کتنے مارجن سے حریفوں کو شکست دی؟

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے 20 امیدواروں کا الیکشن کمیشن نے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں جیتیں ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے چار اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 175 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جیتنے والے امیدوار کون ہیں؟

پی ٹی آئی نے لاہور کی تین، جھنگ کی دو، فیصل آباد، بھکر، مظفر گڑھ، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں جیتی ہیں جبکہ ن لیگ نے لاہور، بہاولنگر راولپنڈی اور مظفر گڑھ سے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔

ذیل میں درج تمام نتائج غیرسرکاری غیرحتمی ہیں۔

پی پی 83، خوشاب: ملک حسن اسلم خان

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83 سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں۔ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار آصف بھا نے 41752 ووٹ حاصل کیے۔ آصف بھا کا تعلق ن لیگ سے تھا تاہم ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وہ پارٹی لیڈرشپ سے ناراض تھے اور اسی وجہ سے انھوں نے آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔

پی پی 90، بھکر: عرفان اللہ خان نیازی

بھکر سے تحریک انصاف کے عرفان اللہ خان نیازی 77865 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان نے 66513 ووٹ لے سکے اور یوں انھیں مسلم لیگ کو اس حلقے میں 10 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی۔

پی پی 97، فیصل آباد: علی افضل ساہی

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی افضل ساہی 64865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگی امیدوار محمد اجمل نے 51631 ووٹ لیے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 125، جھنگ: میاں محمد اعظم

پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم پی پی 125 جھنگ کے 82382 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی ہے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگی امیدوار فیصل حیات نے 52178 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 127، جھنگ: مہر محمد نواز

جھنگ کے ہی دوسرے صوبائی حلقے پی پی 127 سے پی ٹی آئی کے مہر محمد نواز 71248 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کے مہر محمد اسلم نے 46724 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔

پی پی 140، شیخوپورہ: خرم شہزاد ورک

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک نے 50166 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں خالد محمود صرف 32105 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 158، لاہور: میاں محمد اکرم عثمان

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 158 کی نشست پر پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم عثمان جیتے ہیں۔ انھوں نے 36888 ووٹ لیے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے رانا احسن 31447 ووٹ لے سکے۔

پی پی 167، لاہور: شبیر احمد

لاہور کے اس حلقے سے تحریک انصاف کے شبیر احمد نے 40175 ووٹ لیے جبکہ ن لیگ کے نذیر چوہان 26306 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 170، لاہور: ملک ظہیر عباس

لاہور کے اس حلقے سے تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس 24688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد امین ذوالقرنین نے 17519 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 202، ساہیوال: میجر ریٹائرڈ محمد غلام سرور

ساہیوال کے اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ محمد غلام سرور کامیاب ہوئے۔ انھوں نے ن لیگ کے امیدوار ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔ تحریک انصاف نے اس حلقے سے 61989 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں 59167 ووٹ آئے۔

پی پی 217: ملتان، زین قریشی

ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 217 میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی فاتح رہے۔ انھوں نے 46963 ووٹ لیے جبکہ ن لیگ کے محمد سلمان نعیم 40104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 224، لودھراں: محمد عامر اقبال

اس حلقے سے تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ 69881 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے زوار حسین وڑائچ نے 56214 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 272، مظفرگڑھ: محمد معظم علی خان

اس حلقے سے تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان 46069 کے ساتھ فاتح رہے جبکہ ن لیگ کی سیدہ زہرہ باسط بخاری نے 36401 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 282، لیہ: قیصر عباس خان

اس حلقے سے تحریک انصاف کے قیصر عباس خان کامیاب ہوئے، جنھوں نے 43922 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کے محمد طاہر رندھاوا نے 29726 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 288، ڈیرہ غازی خان: سردار محمد سیف الدین کھوسہ

ڈی جی خان کے اس اس حلقے سے تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی آئی کے جیتنے والے امیدوار سردارمحمد سیف الدین کھوسہ نے یہاں سے 58885 ووٹ لیے جبکہ ن لیگ کے عبدالقادر خان صرف 32907 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔

مسلم لیگ ن کے جیتنے والے امیداور کون ہیں؟

لاہور کی چار نشستوں میں سے ایک سیٹ ن لیگ کے نام رہی۔ جبکہ مسلم ن نے پنڈی کی نشست 59 ووٹوں سے جیتی۔

پی پی 7 راولپنڈی: راجہ صغیر احمد

مسلم لیگ نے کے راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 سے جیتنے والے امیداور ملک صغیر احمد ہیں۔ اسی حلقے سے سنہ 2018 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد 44 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے اور پھر انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر لی تھی۔

راجہ صغیر احمد تحریک انصاف کے منحرف اراکین میں شامل ہو گئے اور یہ الیکشن انھوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑا۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان تھے۔

پی پی 168 لاہور: ملک اسد کھوکھر

صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقے پی پی 168 میں سنہ 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کے سعد رفیق نے کامیابی سمیٹی تھی۔ بعد ازاں ان کے مستعفی ہونے پر ضمی انتخابات میں تحریک انصاف کے اسد کھوکھر جیت گئے۔

اسد کھوکھر جب تحریک انصاف کے منحرف گروپ میں شامل ہوئے تو اب ن لیگ نے انھیں ٹکٹ جاری کیا ہے۔ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف نے اپنے ایک کارکن ملک نواز اعوان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پی پی 237 بہاولنگر: میاں فدا حسین

بہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 سے آزاد امیدوار میاں فدا حسین آزاد حیثیت میں جیتے تھے بعد میں وہ تحریک انصاف میں آئے اور اب ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی۔ یہ ان دس اراکین میں سے ہیں جو 2018 کے انتخابات میں پہلے آزاد حیثیت سے جیتے اور پھر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔

پی پی 273: محمد سبطین رضا

مظفر گڑھ کے ہی حلقہ پی پی 273 میں مسلم لیگ ن نے محمد سبطین رضا کو ٹکٹ جاری کیا تھا جو کہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ یہ بھی تحریک انصاف کے منحرفین اراکین میں سے ایک ہیں۔

ایک آزاد امیدوار کی بھی جیت
پی پی 228، لودھراں: سید محمد رفیع الدین

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پی پی 228 لودھراں سے آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین نے کامیابی سمیٹی۔


Source: BBC Urdu




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...