Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Tiktoker Imsha Rehman's first video statement after her private videos leaked Tiktoker Imsha Rehman's first video statement after her private videos leaked Khawaja Saad Rafique's important tweet regarding PECA act Khawaja Saad Rafique's important tweet regarding PECA act Agar Imran Khan Ki Rehai Ke Liye America Se Call I Tau? Mohsin Naqvi's interesting gesture on question Agar Imran Khan Ki Rehai Ke Liye America Se Call I Tau? Mohsin Naqvi's interesting gesture on question Mohammad Malick's address to protest against PECA Act Mohammad Malick's address to protest against PECA Act What will happen if all immigrants leave USA? A BBC URDU's report What will happen if all immigrants leave USA? A BBC URDU's report Viral video: Chinese company allows employees to take as much cash as they can count for bonus Viral video: Chinese company allows employees to take as much cash as they can count for bonus

Indian security forces arrests Pakistani infiltrator planning to kill Nupur Sharma




نوپور شرما کے قتل کے ارادے سے سرحد پار کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار: پولیس

انڈیا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان ’نوپور شرما کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے‘ بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔

واضح کر دیں کہ نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کے خلاف ایک ٹی وی پروگرام میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے انڈیا کو ایک سفارتی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی پولیس نے آج شام اعلان کیا کہ مبینہ پاکستانی شہری رضوان اشرف کو 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب میں ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر سے گرفتار کیا گیا۔



پولیس کے مطابق اس 24 سالہ شخص کے والد کا نام محمد اشرف ہے اور وہ پاکستان کے کتھیال شیخ کا رہنے والا ہے۔

اشرف کو انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس نے گرفتار کیا اور مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقامی پولیس نے اس کے خلاف فارینرز ایکٹ، پاسپورٹ ایکٹ اور آرمز ایکٹ جیسے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سری گنگا نگر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند شرما نے بتایا کہ اشرف کے پاس سے دو چاقو، پانی کی بوتل، کپڑے اور 'کچھ مذہبی لٹریچر' برآمد ہوا۔

پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے ایک جوائنٹ انٹیروگیشن سیل (جے آئی سی) بنایا ہے۔

شرما نے بتایا کہ 'اس نے پوچھ گچھ میں بتایا کی وہ آٹھویں پاس ہے، بجلی وغیرہ کا کام کرتا ہے اور اس کو نوپور شرما کے بیان سے چوٹ پہنچی تھی۔ اس لیے وہ نوپور شرما کو مارنے کے لیے آ رہا تھا۔‘

اس سے پہلے انڈیا کے تفتیشی ایجنسیوں نے الزام لگایا تھا کہ نوپور شرما سے متعلق پوسٹ لکھنے پر شہر ادے پور میں ایک درزی کا قتل کرنے والے ملزم کا پاکستان سے رابطہ رہا تھا۔ پولس کا کہنا تھا کہ 2014 میں غوث محم نامی یہ ملزم کراچی میں دعوت اسلامی کے دفتر گئے تھے۔

سری گنگانگر پولیس نے بتایا کہ اشرف نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ انھوں نے اپنی مرضی سے سرحد عبور کی ہے یا کسی کے کہنے پر آئے ہیں۔

شرما نے کہا کہ ’اس سے پوچھا کہ تمھیں معلوم ہے وہ (نوپور شرما) کہاں رہتی ہے اور تمھیں کہاں جانا ہے تو اسے کچھ معلوم نہیں تھا۔ اسے یہ بھی نہیں معلوم تھا کی انڈیا میں کون سے ضلعے کون سی ریاست میں ہیں۔ لیکن اس کا [خیال] تھا کی مجھے قسمت پہنچا دے گی۔‘

انڈیا اور پاکستان کی سرحد کو غلطی سے عبور کرنے کے قصے اکثر سامنے آتے ہیں اور بعض اوقات ذہنی مریض بھی سرحد عبور کر جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق اشرف ذہنی طور پر ٹھیک ہیں۔ تاہم شرما کہتے ہیں کہ 'وہ ان لوگوں جیسا ہے جو کہ کافی انتہا پسند ہوتے ہیں۔‘

واضح کر دیں کہ نوپور شرما بی جے پی کی ترجمان تھیں جنھوں نے ایک ٹی وی چینل کے مباحثے میں پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا جس نے انڈیا اور کئی مسلم ممالک میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا اور انڈیا کے لیے ایک سفارتی بحران پیدا کر دیا۔ اس ہنگامے کے بعد بی جے پی نے انھیں پارٹی سے معطل کر دیا۔

مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ان کے خلاف ملک بھر میں متعدد مقامات پر مقدمات درج ہیں۔


Source: BBC Urdu




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...