Breaking News: Election Commission announced the judgement of PTI foreign funding case
Posted By: Muzaffar, August 02, 2022 | 05:25:43Breaking News: Election Commission announced the judgement of PTI foreign funding case
بریکنگ نیوز۔ پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت۔ پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی، امریکی کاروباری شخصیت سے بھی فنڈنگ لی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا۔
Youtube
پی ٹی آئی پر غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی، عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا ہے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ دیر کی تاخیر کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تین رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے اہم نکات
ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں
13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے
امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے گئے
پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی
آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے
پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے
سیا سی جماعتوں کے ایکٹ کے آرٹیکل 6 سے متعلق ممنوعہ فنڈنگ ہے
عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے
پارٹی اکاؤنٹس سےمتعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے، فیصلہ کی کاپی وفاقی حکومت کو جاری کی جاتی ہے۔
Source