کراچی: ایم کیوایم کی جانب سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائرکیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اپنے کے خلاف بیان بازی کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرے گی، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور قانونی مشیر سینیٹر فروغ نسیم سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانوی حکومت کا شہری پاکستان میں لوگوں کو تشدد پراکسا رہا ہے اور زہرہ شاہد کے قتل کی ذمہ دار بھی برطانوی حکومت ہے۔