Top Rated Posts ....

Qasim Suri declares Ansar Abbasi 'Abdullah Ibn e Ubai' & 'King of Hypocrites', Ansar Abbasi replies

Posted By: Muzaffar, August 28, 2022 | 06:57:15


Qasim Suri declares Ansar Abbasi 'Abdullah Ibn e Ubai' & 'King of Hypocrites', Ansar Abbasi replies


تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنی ٹویٹ میں انصار عباسی کی چند ٹویٹس کے سکرین شاٹس شیئر کئے جن میں انصار عباسی آئی ایم ایف ڈیل کو لے کر پی ٹی آئی حکومت اور شہباز شریف حکومت کے بارے میں بظاہر مختلف موقف دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ قاسم سوری نے ان سکرین شاٹس کوشیئر کرتے ہوئے انصار عباسی کو عبداللہ ابن ابئی اور رئیس المنافقین کے لقب سے نواز دیا۔ (عبداللہ ابن ابئی رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں منافقوں کے سردار قرار دیئے جاتے تھے۔)۔

اس پر انصار عباسی نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "سوری صاحب آپ، PTI کے چند دوسرے “بڑے” اور سوشل میڈیا جو مرضی میرے بارے میں کہتے رہیں، میں وہی بات کروں گا جو حق سمجھتا ہوں۔ اللہ مجھے بدزبانی سے بچائے بے شک آپ جو زبان مرضی استعمال کریں۔ مجھے گالی دینے، مجھ ہر الزام لگانے والوں کا معاملہ میرے رب کے سپرد۔ اللہ سب کو ہدایت دے آمین۔"۔








Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...