Pervez Elahi narrates the services of General Qamar Javed Bajwa for Pakistan
Posted By: Muzaffar, September 07, 2022 | 06:07:12Pervez Elahi narrates the services of General Qamar Javed Bajwa for Pakistan
عمران خان کی پشاور میں تقریر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک سیریز آف ٹویٹس کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی۔ پرویز الٰہی نے لکھا
-------------------------
اس ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علماء کرام نے بچا رکھا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ تمام مسالک کے رہنماؤں، دینی مدارس اور تمام مذہبی طبقات کی بھرپور خدمت کی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان پر جب آپریشن کا فیصلہ ہوا اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جانے لگا تو اس وقت آپریشن اور تشدد سے باز رکھ کرمفاہمت کی طرف لانے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو کردار ادا کیا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔
اگر اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ اور علماء کرام معاہدہ نہ کرواتے تو پوری قوم بہت مشکلات سے دوچار ہو جاتی ۔مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا ایشو بھی جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی حل ہوا۔
جب تبلیغی جماعت پرسعودی عرب میں پابندی لگائی گئی اس وقت ایک وفد جس میں مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، مولانا محمد حنیف جالندھری، رائیونڈ کی شوریٰ کے لوگ اور ہمارے ساتھی ایم پی اے حافظ عمار یاسر بھی شامل تھے، ہم جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے ذاتی دلچسپی لے کر سعودی فرمانروا سے بیٹھ کر ان کو باور کروایا کہ یہ دین کا کام کرنے والی جماعت ہے اور ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔جنرل باجوہ نے سعودی قیادت کے ساتھ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے اس معاملے میں بھرپور اور موثر کردار ادا کیا۔
-----------------------
اس ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علماء کرام نے بچا رکھا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ تمام مسالک کے رہنماؤں، دینی مدارس اور تمام مذہبی طبقات کی بھرپور خدمت کی ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 6, 2022
تحریک لبیک پاکستان پر جب آپریشن کا فیصلہ ہوا اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جانے لگا تو اس وقت آپریشن اور تشدد سے باز رکھ کرمفاہمت کی طرف لانے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو کردار ادا کیا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 6, 2022
اگر اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ اور علماء کرام معاہدہ نہ کرواتے تو پوری قوم بہت مشکلات سے دوچار ہو جاتی ۔مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا ایشو بھی جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی حل ہوا
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 6, 2022
جب تبلیغی جماعت پرسعودی عرب میں پابندی لگائی گئی اس وقت ایک وفد جس میں مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، مولانا محمد حنیف جالندھری، رائیونڈ کی شوریٰ کے لوگ اور ہمارے ساتھی ایم پی اے حافظ عمار یاسر بھی شامل تھے، ہم جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 6, 2022
جنرل قمرجاوید باجوہ نے ذاتی دلچسپی لے کر سعودی فرمانروا سے بیٹھ کر ان کو باور کروایا کہ یہ دین کا کام کرنے والی جماعت ہے اور ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔جنرل باجوہ نے سعودی قیادت کے ساتھ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے اس معاملے میں بھرپور اور موثر کردار ادا کیا
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 6, 2022