Saudi writer Ensaf Haidar cleans her shoes with Hijab as protest on the killing of Iranian girl
Posted By: Nasir, September 20, 2022 | 14:45:09Saudi writer Ensaf Haidar cleans her shoes with Hijab as protest on the killing of Iranian girl
کچھ دن قبل ایران میں اخلاقی قدروں کی محافظ پولیس نے مہسا امینی نامی ایک لڑکی کو مناسب حجاب نہ پہننے پر تحویل میں لیا اور پولیس کی تحویل میں اس کی موت ہوگئی۔ لواحقین کے مطابق پولیس نے مہسا امینی پر تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعے پر دنیا بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، ایران میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے خاص طور پر خواتین نے احتجاج کیا۔ لاتعداد ایرانی خواتین نے اپنے حجاب اتار کر جلادیئے۔ سعودی عرب کی مصنفہ انصاف حیدر نے ایرانی لڑکی کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ حجاب کے ساتھ اپنے جوتے صاف کررہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سعودی مصنفہ نے ساتھ لکھا
"In solidarity with my sister, #MahsaAmini , who was killed in cold blood, and in solidarity with all my Muslim sisters who want freedom from hijab bondage."
En solidarité avec ma sœur, #MahsaAmini, qui a été tuée de sang-froid, et en solidarité avec toutes mes sœurs musulmanes qui veulent être libérées de l'esclavage du hijab. pic.twitter.com/KpGFNoAW82
— Ensaf Haidar (@miss9afi) September 19, 2022
Youtube