Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
We want Imran Khan to be released from jail - Richard Grenell's exclusive interview We want Imran Khan to be released from jail - Richard Grenell's exclusive interview Why anchor Aftab Iqbal was arrested at Dubai Airport? Why anchor Aftab Iqbal was arrested at Dubai Airport? Exclusive footage: A passenger plane crashes in Kazakhstan carrying 110 passengers Exclusive footage: A passenger plane crashes in Kazakhstan carrying 110 passengers PMLN's response on Richard Grenell's statements in favour of Imran Khan PMLN's response on Richard Grenell's statements in favour of Imran Khan Pakistan's first AI teacher introduced in a private school of Karachi, Reporter asked her interesting questions Pakistan's first AI teacher introduced in a private school of Karachi, Reporter asked her interesting questions Aftab Iqbal safely returned home - Details by Javed Chaudhry Aftab Iqbal safely returned home - Details by Javed Chaudhry

Breaking News: No Audio Leaks Are Coming on Friday

Posted By: Sohail, September 28, 2022 | 20:03:42


Breaking News: No Audio Leaks Are Coming on Friday


جمعے کو کوئی آڈیو لیکس نہیں آرہیں۔ آڈیو لیک کرنے کا اعلان کرنے والا مبینہ ہیکر فراڈ نکلا

تفصیلات کے مطابق بریچ فورمز نامی ہیکنگ فورم پر Indishell نامی یوزر / ہیکر نے اعلان کیا کہ 30 ستمبر بروز جمعہ کو وہ اپنے پاس موجود تمام آڈیوز لیک کردے گا اور یہ وہ پاکستان کی بہتری کیلئے کرے گا۔ اعلان میں اس نے تفصیل بھی بتائی کہ آڈیوز میں سیاستدانوں، صحافیوں، ججز اور آرمی آفیسرز کی لیکس شامل ہیں۔ مبینہ ہیکر کے اس اعلان کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، یہاں تک کے الیکٹرانک میڈیا پر بھی کئی کرنٹ افیئر شوز میں اس کا تذکرہ کیا گیا۔ مگر حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔ جب فورم پر جا کر پتا لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ جمعے کو آڈیو لیکس کرنے والا مبینہ ہیکر فراڈ ہے اور اس کا اس (اوریجنل) ہیکر سے کوئی تعلق نہیں جس نے مریم نواز اورشہباز شریف کی آڈیوز لیک کی ہیں۔

جس Indishell نامی یوزر / (اوریجنل ہیکر) نے پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا فروخت کیلئے ہیکنگ فورم پر لگایا، اس نے فورم اگست 2022 میں جوائن کیا۔ ملاحظہ کیجئے سکرین شاٹ



Indishell نامی اس یوزر / اوریجنل ہیکر کی تفصیل آپ درج ذیل لنک پر کلک کرکے ڈائریکٹ ہیکنگ فورم پر جاکر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

https://breached.to/User-indishell

جبکہ دوسرا یوزر جس نے اسی نام کو کاپی کرتے ہوئے اپنا نام بھی Indishell رکھا اور ہیکنگ فورم پر یہ پوسٹ لگائی کہ وہ 30 ستمبر کو آڈیوز لیک کرنے والا ہے، اس کے فورم جوائن کرنے کی تاریخ ستمبر 2022 کی ہے، مزید برآں فورم انتظامیہ اس کو impersonator قرار دیتے ہوئے بین کرچکی ہے۔




Indishell نامی اس یوزر / فراڈ ہیکر کی تفصیل بھی آپ اس لنک پر کلک کرکے ڈائریکٹ ہیکنگ فورم پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔

https://breached.to/User-indisheII

اسی فورم کے ایک یوزر نے بھی اس کی نشاندہی کی کہ آڈیو لیکس کا اعلان کرنے والا impersonator ہے اور اس کو فورم انتظامیہ نے بین کردیا ہے۔ مزید برآں اس نے اپنی پوسٹ میں ٹیلی گرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ کے جو لنکس دیئے وہ بھی فراڈ ہیکر کے ہیں نہ کہ اوریجنل ہیکر کے۔



سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے یہ واویلہ مچایا جارہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا فروخت کیلئے ڈارک ویب پر پڑا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ جس ہیکنگ فورم پر یہ ڈیٹا فروخت کیلئے لگایا گیا، وہ ڈارک ویب پر نہیں بلکہ نارمل انٹرنیٹ پر اور نارمل ویب ہے۔ درج ذیل لنک پر کلک کرکے آپ ڈائریکٹ اس پوسٹ کو جاکر دیکھ سکتے ہیں جہاں پر وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا فروخت کیلئے ابھی بھی موجود ہے اور نیچے تین آڈیو سیمپلز کے لنک بھی موجود ہیں۔

https://breached.to/Thread-Selling-Pakistani-PM-office-important-data-hacked

جس یوزر / اوریجنل ہیکر نے یہ اوریجنل پوسٹ کی ہے جس میں اس نے وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا فروخت کیلئے پیش کیا اور تین آڈیو سیمپلز کے لنکس بھی دیئے اس کی طرف سے جمعے کو آڈیو لیک کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ مذکورہ ہیکنگ فورم پر اس یوزر / اوریجنل ہیکر کی صرف 6 پوسٹس ہیں اور ان میں سے کسی پوسٹ میں بھی کسی قسم کی آڈیو لیک کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اعلان کرنے والا یوزر فراڈ تھا جس کو فورم انتظامیہ نے خود ہی ایکشن لیتے ہوئے بین کردیا۔ مگر پاکستانی سوشل میڈیا پر ابھی بھی بے شمار لوگ آڈیو لیکس کیلئے جمعے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...