Shireen Mazari deletes inappropriate tweet about Maryam Nawaz after criticism
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں ایک فوٹوشاپڈ تصویر شیئر کی جس میں مریم نواز کو بطور بھکاری زمین پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے اور عمران خان مریم نواز کو کھانا ڈال رہے ہیں۔ دراصل اوریجنل تصویر میں عمران خان اپنے کتے کو کھانا کھلارہے ہیں، جبکہ فوٹو شاپڈ تصویر میں کتے کی جگہ مریم نواز کو دکھایا گیا ہے۔
شیریں مزاری کی اس ٹویٹ پر بے شمار لوگوں نے انہیں لعن طعن کی کہ وہ سابق وفاقی وزیر ہیں اور یہ ان کا لیول نہیں کہ ایک ٹرول کے درجے پر گر کر وہ ایسی ٹویٹ کریں، جس پر شیریں مزاری نے ٹویٹ کے چند منٹ بعد ہی اسے ڈیلیٹ کردیا۔
شیریں مزاری کے مذکورہ ٹویٹ کا سکرین شاٹ ملاحظہ کیجئے۔