اسلام آباد : پاکستانی حکومت کی جانب سے عید سے قبل عوام کے لئے مہنگائی کے تحفے کی تیاری، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث یکم اگست سے پیٹرولیم مصوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے جب کہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا قیمتوں کی حتمی سمری، منظوری کے لئے 30 جولائی کو وزارت خزانہ اور پیڑولیم کو بھیجے گا۔
پیڑولیم مصنوعات میں اضافے کی حتمی منظوری 31 جولائی کو دی جائے گی جب کہ اضافہ شدہ قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔