Imran Riaz Khan's critical tweets on Lahore High Court's demand from Pervaiz Elahi
Posted By: Atif, December 23, 2022 | 12:24:20Imran Riaz Khan's critical tweets on Lahore High Court's demand from Pervaiz Elahi
لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الٰہی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ججز نے پرویز الٰہی کے وکلاء کے سامنے شرط رکھ دی کہ پرویز الٰہی کو صرف اس صورتحال بحال کیا جاسکتا ہے اگر وہ یقین دہانی کرائیں کہ بحال ہونے کی صورت میں وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔ اس پر عمران ریاض خان نے اپنی ٹویٹس میں عدالت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
عدالت کا اسمبلیوں کی تحلیل سے کیا تعلق؟
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 23, 2022
گورنر کا وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی حکم درست ہے یا غلط فیصلہ صرف اسی پر ہونا چاہیئے۔
شرط رکھنے کا مطلب یہی ہے کہ بظاہر عدالت پنجاب حکومت کو تحلیل سے بچانا چاہتی ہے۔
کیا عدالت گورنر کے اقدام کو صرف اسی صورت میں غیر آئینی قرار دینا چاہتی ہے کہ اسمبلی کو تحلیل نا کرنے کی گارنٹی دی جائے۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 23, 2022
عدالت کا کام معاملات کو بیلنس کرنا ہے یا انصاف کرنا؟
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 23, 2022
لاہور ہائی کورٹ کے سامنے ایک آئینی مسئلہ ہے جس کا حل آئین و قانون میں موجود ہے لیکن بظاہر کوئی اور راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) December 23, 2022