Imran Khan decides to move to Bani Gala from Zaman Park Lahore
عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونیکا فیصلہ، خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہوں گے جس کے لیے ان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی پرائیوٹ سکیورٹی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے نجی کمپنی سے خدمات لی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے 2 خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گئے ہیں۔
Source