PTI supporters on twitter demands apology from Asad Umar & Fawad Ch for their misbehavior with Shehbaz Gill
Posted By: Nasir, February 09, 2023 | 19:11:00PTI supporters on twitter demands apology from Asad Umar & Fawad Ch for their misbehavior with Shehbaz Gill
ٹویٹر پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا سپورٹرز نے #ApologizeToShahbazGill کا ٹرینڈ چلادیا۔ جس میں اسد عمر اور فواد چوہدری سے شہباز گل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح عدالت میں جب شہباز گل میڈیا سے بات کرنے لگے تو ان کے ساتھ کھڑے اسد عمر اور فواد چوہدری ان کو اکیلا چھوڑ کر چلتے بنے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سپورٹرز نے چند مزید ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں شہباز گل کے ساتھ پہلے بھی کئی بار ایسا کیا جاچکا ہے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں اور ان کے ساتھ شہباز گل کھڑے ہیں۔ مگر جیسے ہی شہباز گل نے گفتگو شروع کی تو فواد چوہدری فوراً چلے گئے، جبکہ شہباز گل نے ان کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ ایک اور ویڈیو میں شہباز گل کے ساتھ یہی سلوک حماد اظہر نے کیا۔
اس پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سپورٹرز نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان پارٹی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہباز گل سے معافی مانگیں۔
What a shame #ApologizeToShahbazGill pic.twitter.com/weUcoDtxqm
— Hammad Khan (@AliShah82746194) February 9, 2023
افسوس کیساتھ #ApologizeToShahbazGill pic.twitter.com/y9hgs7jh6v
— Hammad Khan (@AliShah82746194) February 9, 2023
تمام تحریک انصاف کے راہنماؤں سے گزارش ہے کہ شہباز گل کو ساتھ بیٹھا کر کل ہی پریس کانفرنس کریں۔ تاکہ عوام تک مثبت امیج جائے۔
— Khan's Khan (@ShahOfPakistan) February 9, 2023
#ApologizeToShahbazGill
اسد عمر اور فواد چوہدری کو گھٹیا رویئے پر شھباز گل سے معافی مانگنی چاہئے @TeamiPians #ApologizeToShahbazGill pic.twitter.com/K6xX1ryGW6
— (@Aleeza786pti) February 9, 2023
ہم نا پٹواری ہیں
— Khani Imranist (@Khanimranist) February 9, 2023
نا پیپلی نا ڈیزلی
پارٹی قیادت کی ہر بات اور ہر حرکت پر خاموش رہے گے جو غلط ہے وہ غلط ہے شہباز گل کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا رویہ انتہائی شرم ناک تھا
ایسا رویہ انصافینز کو کسی صورت قبول نہیں#ApologizeToShahbazGill@Asad_Umar@fawadchaudhry@Hammad_Azhar pic.twitter.com/Lc7iT0UEPJ
Shame on Fawad chaudry and Asad Umer. We are expecting better from you and you are acting like a PMlN leader.#ApologizeToShahbazGill
— Qasim Zafar (@QasimZa09954529) February 9, 2023
سراسر زیادتی ہے ایسا سلوک قابلِ قبول نہیں ہم پٹواری نہیں ہیں جو پارٹی کی غلط کام کو بھی سپورٹ کریں شہباز گل سے فوراً معافی مانگی جائے#ApologizeToShahbazGill pic.twitter.com/NJeVkjvRns
— Hamza (@HamzaAli710) February 9, 2023
اسد عمر اور فواد چوہدری کو اس ایکشن کی وضاحت دینا چاہیے
— Imran Dogar™ (@imranalidogar) February 9, 2023
شہباز گل کے ساتھ اس رویہ پر معافی مانگنی چاہیے
#ApologizeToShahbazGill pic.twitter.com/5aAQmy1qpb