General (R) Faiz Hameed's brother Najaf Hameed suspended from his post in Chakwal
اختیارات کے ناجائز استعمال پر جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید نائب تحصیل دار چکوال معطل
تفصیلات کے مطابق محکمہ مال چکوال میں بڑا آپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں محکمہ مال چکوال کے 4 گرداور اور 8 پٹواریوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار سردار نجف حمید خان بھی شامل ہیں۔ معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
فیض حمید کے بھائی سمیت معطل ہونے والے گرداور اور پٹواریوں پر نازیبا رویے اور اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔
معطل ہونے والے گرداور حضرات میں سرفراز حسین، خضرحیات، مختیار حسین اور محمد علی بھی شامل ہیں جبکہ پٹواریوں میں محمد صفدر پٹواری ، ممتاز حسین ، عابد عباس، آصف محمد ، وقار علی اور احمد نواز شامل ہیں۔
Source