Orya Maqbool Jan and Justice (R) Shaukat Aziz Siddiqui Face Off on Twitter
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اور اوریا مقبول جان ٹویٹر پر آمنے سامنے، ایک دوسرے کے خلاف ٹویٹس۔۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ایمان ہے جس نے انہیں تقویت دی اور وہ ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کے لئیےصف بستہ ہوگئے ۔ جب جج تھے تو عاصمہ جہانگیر سمیت سب سیکولر ان کے خلاف بولتے تھے۔آج بھی اسی ٹولے کے وزیر قانون اور اس کی لیگل ٹیم سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ اللہ استقامت دے اور نصرت عطا فرمائے pic.twitter.com/2tN9PjL8yV
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) February 18, 2023
ميں آپ کو يہ حق نہيں ديتا کہ آپ ميرے ايمان و مُعاملات پر کوئی تبصرہ کريں، مُجھے اگر آپ ميں اور عاصمہ جہانگير ميں انتخاب کرنا پڑے تو آپ ميرا انتخاب ہر گز نہيں ہوں گے، ميں نے ساری زندگی حق گوئی کے ساتھ گُزاری ہے حق و دانش فروشی ميں نہيں
— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 18, 2023
۱/۲
میں نہیں چاہتا کہ اللہ آپ کا انجام عاصمہ جہانگیر کے ساتھ کرے ۔ آپ کی جس تقریر پر میں نے گفتگو کی تھی وہ آپ نےایک پارٹی کی محبت میں کی تھی ۔اگر آپ واقعی حق پر قائم رہنے والے ہوتے تو آج بھئ ویسی تقریریں کرتے نظر آتے ۔ اللہ آپ کو مسلسل حق پر چلنے کی توفیق دے https://t.co/A5QaM77eER
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) February 19, 2023
اور ميں يہ نہيں چاہتا کہ دين و دُنيا ميں آپ جيسے دين فروشوں کے ساتھ شامل کيا جاؤں، ميں تو ہر جگہ اپنا موقف پيش کر رہا ہوں اب آپ کے سودے کے خريدار بدل گئے ہيں اس لئے آپ حسد اور مايوسی کی آگ ميں جل رہے ہيں ميری وہ تقرير اُس وقت کی آپ کی پارٹی ISI کے خلاف تھی جس کے آپ تنخواہ دار تھے https://t.co/B2MLEIskqa
— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 19, 2023
جناب شوکت عزیز صدیقی صاحب ! اگر آپ اتنے مسلسل حق گو ہوتے تو آپ ممتاز قادری کی پھانسی کی توثیق نہ کرتے ۔ بنچ سے علیحدہ ہوجاتے ۔ آپ نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی بھی محبت نہ دکھائی جتنی آپ نے نواز شریف سے دکھا دی https://t.co/zXXHwMtWj0
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) February 19, 2023
اللہ کريم سرکشوں کی رسی دراز کرتا ہے تاکہ اُن کے پاس کوئی حُجت باقی نہ رہے، ابليس کی رسی بھی دراز ہے يوُم ُمحشر تک https://t.co/y53Dqs8saV
— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 19, 2023
اوريا عباسی صاحب ! ميں اپنے عشق رسول کے آپ کی طرح دام وصول نہيں کرتا اور نہ ہی مُنافقت کرکے حالات کے مُطابق موقف بدلتا ہوں ميں نے بطور جج اپنے حلف کی مکمل پاسداری کی ہے آپ کی طرح فتنہ پروری نہيں کی، آپ جيسے فرد کی تعريف ميری پہ تنقيد سے زيادہ تکليف دہ ہے، https://t.co/Rmup3o6oDk
— Shaukat Aziz Siddiqui ASC (official) (@ShaukatAzizSid1) February 19, 2023