Breaking News: Islamabad Police Arrested Gen (R) Amjad Shoaib from his house
Youtube
لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو گرفتار کرلیا گیا،انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے امجد شعیب کو گرفتار کرکے پہلے تھانہ رمنا میں منتقل کیا، پھرتھانہ رمنا سے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔
لیفٹینٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق امجد شعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔