Aniqa Nisar got the guy arrested for misbehaving with girls on road
Posted By: Faisal , April 06, 2023 | 18:26:26Aniqa Nisar got the guy arrested for misbehaving with girls on road
انیقہ نثار کا جرآت مندانہ اقدام: سرِ بازار لڑکیوں کے ساتھ گھناؤنی حرکات کرنے والے شخص کو پکڑوا دیا۔ گرفتار ہونے کے بعد ملزم رونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق نیوز اینکر اور جرنلسٹ انیقہ نثار نے اپنی ٹویٹ میں ایک شخص کی بائیک کی تصویر مع نمبر پلیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا "موٹر سائیکل نمبر AJM 6865 پر سوار یہ شخص مورگاہ تھانہ #راولپنڈی کی حدود میں بائیک پر خواتین کو چھوتا جا رہا ہے۔ جب میں نے اسے اس کی گھناؤنی حرکت سے روکنے کی کوشش کی تو وہ میرا پیچھا کرنے لگا۔ میں نے اس کی موٹر سائیکل کو کارنر کرلیا، میں ان جیسے غلیظ آدمیوں سے نہیں ڈرتی۔ اس نے میری حرکت سے خطرے کو بھانپ لیا اور اپنی جان بچانے کے لیے بھاگا۔ غلیظ چوہوں کی طرح بھاگتے ہیں ایسے آدمی۔
اسی دوران میں نے 15 کو بھی فون کیا۔
یہ دیکھ کر غصہ آیا کہ اس بدکردار کو رمضان کا احترام بھی نہیں! جڑواں شہروں میں خواتین کے خلاف جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے!۔"۔
انیقہ نثار نے اپنی ٹویٹ میں راولپنڈی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا
"کون ایسے بدکرداروں کے خلاف کچھ کرے گا؟ یا تم سب انتظار کرو گے جب تک وہ تمہارے اپنے گھروں کی عورتوں تک نہ پہنچ جائیں؟ خواتین اور مرد (جو ہراساں ہوتے دیکھتے ہیں) خاموش مت رہو۔!"۔
Beware!
— Aniqa Nisar (@AniqaNisar) April 6, 2023
This man on bike number AJM 6865 has been touching women on bikes in the jurisdiction of Morgah Thana, #Rawalpindi. When I honked at him continously to stop him from his filthy act he started following me. I cornered his bike,... @RwpPolice @Rporwp pic.twitter.com/ODcEWPyF83
انیقہ نثار کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے جواب دیا "راولپنڈی پولیس خواتین کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہے، ایس ایچ او پی ایس ویمن اور ایس ایچ او مورگاہ آپ سے رابطے میں ہیں، قانون کے مطابق ضروری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 'اینٹی ہراسمنٹ اور تشدد سیل برائے خواتین' بامعنی طور پر کام کر رہا ہے۔"۔
Rawalpindi Police has zero tolerance against harassment & abuse on women, SHO PS Women & SHO Morgah are in contact with you, necessary action will be ensured as per law. 'Anti harassment & violence cell for women' is serving meaningfully as well to ensure women safety.
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) April 6, 2023
کچھ دیر بعد انیقہ نثار نے واقعے پر اپڈیٹ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا "مجھ سے راولپنڈی پولیس نے رابطہ کیا، مورگاہ کے ایس ایچ او، سب انسپکٹر بابر، ایس ایچ او پی ایس خواتین سب نے فوراً رابطہ کیا۔
مجھے بتایا گیا کہ کیمروں سے ثبوت کے طور پر ویڈیو نکال کر کارروائی کی جائے گی۔ میں نے سوچا کہ یہ ایک لمبا عمل ہوگا ... لیکن راولپنڈی پولیس کو شاباش، پولیس نے پوری کارروائی مکمل کی، ایکسائز کے ذریعے اس کا ڈیٹا حاصل کیا اور اسے جلد از جلد گرفتار کر لیا۔
میں ابھی پی ایس مورگاہ میں ان تمام خواتین کے لیے گئی جنہوں نے خاموشی سے اس کے ہاتھوں تکلیف اٹھائی۔
میں نے اسے خوب سنائیں اور کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اسے رمضان کے اس بابرکت مہینے میں بھی نیک اعمال کے لائق نہیں سمجھا۔
پہلے تو اس نے بہانہ بنانے کی کوشش کی، عام سے انداز میں معافی مانگی، میں نے اسے بتایا کہ میرے پاس وہ ویڈیو پر موجود ہے اس لیے اسے ڈائیورٹ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ اچانک اس کی کیفیت بدل گئی اور وہ رونے لگا کیونکہ وہ اس حرکت پر پکڑا گیا تھا۔"۔
انیقہ نثار نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "پیاری بہنو، خاموشی سے ہراسگی کو برداشت نہ کریں، بولیں، طوفان برپا کریں۔ پیارے بھائیو، اگر آپ کسی کو خواتین کو ہراساں ہوئے ہوئے دیکھیں تو اس کیلئے سٹینڈ لیں۔"۔
Update from just right now:
— Aniqa Nisar (@AniqaNisar) April 6, 2023
I was contacted by @RwpPolice, Morgah SHO, Sub Inspector Babar, SHO PS women all got in touch immediately.
I was told that video will be taken out as evidence from cameras and action will be taken. I thought it will be a long process... https://t.co/y7lNDvR4n3
... but Kudos to #Rawalpindi
— Aniqa Nisar (@AniqaNisar) April 6, 2023
Police, they completed the whole process, got his data from excise through and arrested him ASAP.
I went to PS Morgah just right now for all the women that suffered silently at his hands.
I lashed out at him and told him he should be ashamed.... pic.twitter.com/iRDEFzgvh4