Top Rated Posts ....

Breaking News: Court disqualified PM Azad Kashmir Sardar Tanveer Ilyas

Posted By: Muzaffar, April 11, 2023 | 09:22:23


Breaking News: Court disqualified PM Azad Kashmir Sardar Tanveer Ilyas


بریکنگ نیوز۔ عدالت نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نا اہل قرار دے دیا

Youtube



آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے الزامات پر بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے دیا۔

فیصلے کا اعلان بینچ کی جانب سے کیا گیا جسے جسٹس خالد رشید نے عدالت میں پڑھ کر سنایا، وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدالتوں نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو عوامی جلسوں میں اپنی تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے حوالے سے وضاحت کے لیے الگ الگ نوٹس بھیجے تھے۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...