Top Rated Posts ....

Rauf Klasra's tweets responding to criticism regarding Arshad Sharif

Posted By: Muzaffar, April 12, 2023 | 12:41:20


Rauf Klasra's tweets responding to criticism regarding Arshad Sharif


ٹویٹر پر فیاض شاہ نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا "روؤف کلاسرا کا شمار ارشد شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ اچھا دوست بچھڑ جائے تو زندگی اندھیر ہو جاتی ہے۔

میں اپنی معلومات کے لیے پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کلاسرا صاحب نے ارشد شریف کو انصاف دلوانے کے لیے آج تک کتنے ٹی وی پروگرامز اور ولاگ کیے؟ آخری بار انہوں نے ارشد شریف کے لیے ٹویٹ کب کی تھی؟ جب پورا پاکستان چیف جسٹس اور UN کو خط لکھ رہا تھا کیا کلاسرا صاحب نے بھی اس میں حصہ لیا؟"
۔۔

اس پر رؤف کلاسرا نے اپنی ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا

آپ سے پہلے بھی میرے خلاف اس طرح ایک ریٹائرڈ برئیگڈیٹر باسط نے مہم شروع کی تھی۔فرمایا کتنا کمینہ ہوں میں ارشد شریف کے جنازے میں شریک نہیں ہوا تھا۔ان پر FIA اور عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اب وہ تین پیشیوں پر عدالت پیش نہیں ہورہے۔جلد انہیں دس کروڑ کا جرمانہ ہوگا انشاء اللہ۔اب آپ آگئے ہیں۔ویلکم۔آپ بھی عدالت تشریف لائیں۔ اب میں یہاں ثبوت دے رہا ہوں کہ میں نے ارشد پر کتنے پروگرامز کیے، کالمز لکھے۔ وی لاگ کیے۔حتی کہ آج بھی ارشد شریف پر کالم لکھا ہے۔
میرا قصور یہ تھا کہ ایک دوست کی طرح دوست کی بچانے کی پوری کوشش کی۔ دیگر دوستوں کی طرح اسے موت کے منہ میں جاتے دیکھ کر دھکا نہیں دیا کہ چڑھ جا سولی بیٹا رام بھلی کرے گا۔ جتنی میں نے کوششیں کی تھیں وہ میرے اللہ کو پتہ ہے۔ آپ لوگوں کو ٹکے کی شرم نہیں اتی۔۔


اس پر ایک فالوور نے رؤف کلاسرا کو کہا "یوتھیوں کو جواب نا دیا کریں یہ آپ کی توہین ہے"۔ جس پر رؤف کلاسرا نے جواب دیتے ہوئے لکھا

نہیں سر جو سنگین الزامات لگائیں اور مجھے اور میری فیملی کو ہرٹ کریں گے ان کے خلاف سب قانونی کاروائی کروں گا۔ برئیگڈیر باسط تین سماعت سے عدالت پیش نہیں ہورہا جس نے فرمایا تھا میں ارشد شریف کے جنازے میں شریک نہیں ہوا۔انہیں کھلا چھوڑ دیا جائے تو عام لوگ جھوٹ سے متاثر ہوتے ہیں۔

ایک اور صارف کے جواب میں رؤف کلاسرا نے لکھا

اتنے شوز تو اے ار وائی پر نہیں ہوئے جو میں نے جی ٹی وی پر کیے ہیں۔ درجنوں کالمز لکھے۔سپریم کورٹ کاروائیاں رپورٹ کیں۔لندن کینیا تک سے لوگوں سے بات کی۔اور میرے بس میں کیا ہے؟قصور ہے میں ارشد شریف کی جان بچانے کی کوشش کیوں کررہا تھا۔ دوسرے دوستوں کی طرح مروانے میں رول ادا کرتا تو سب خوش ہوتے جیسے اج وہ سب غمزدہ ہونے کی اداکاری کرتے ہیں۔ میں شاید اچھا اداکار نہیں ہوں۔

ایک اور ٹویٹ میں رؤف کلاسرا نے لکھا

ارشد کے بے رحمانہ قتل کی تکلیف اور دکھ سے جو میں اور میرے بچے گزرے ہیں یا گزر رہے ہیں اس کا اندازہ صرف ہمیں ہے۔ ارشد ہمارے گھر کا فرد تھا۔ اس سے لڑنا جھگڑنا بھی روز ہوتا تھا۔ اس پر ٹی وی شوز کیے۔کالم لکھے لیکن بڑا قصور یہ ہے میں ٹوئیٹر پر اچھی اداکاری نہیں کر سکا جو ضروری تھی۔







Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...