Top Rated Posts ....

Breaking News: Federal Minister for Religious Affairs Maulana Abdul Shakoor died in traffic accident

Posted By: Nasir, April 15, 2023 | 17:37:29


Breaking News: Federal Minister for Religious Affairs Maulana Abdul Shakoor died in traffic accident


بریکنگ نیوز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Youtube


اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وفاقی پولیس نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے اسی دوران ہائی لکس ریوو نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں پانچ آدمی سوار تھے۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، تاہم پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں اور گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مولانا عبدالشکور نے 19 اپریل 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ وفاقی وزیر مذہبی امور بنے تھے۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...