Top Rated Posts ....

Chinese Engineer in Dasu accused of blasphemy following a heated dispute over slow pace of work in Ramzan

Posted By: Faisal , April 17, 2023 | 05:45:27


Chinese Engineer in Dasu accused of blasphemy following a heated dispute over slow pace of work in Ramzan


صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے داسو میں رمضان میں کام کی رفتار سست ہونے پر چینی انجینئر نے ورکرز کو ڈانٹا تو ورکرز نے جواباً چینی انجینئر پر توہینِ اسلام اور توہینِ رسالت کا الزام لگا دیا۔ صحافی تنزیلہ مظہر کے بقول داسو ڈیم پر کام کرنے والے ایک مزدور کو تراویح سے واپسی پر کسی بات پر چینی انجینئر نے ڈانٹا، جس پر مقامی لوگوں نے اس کو مذہبی رنگ دے کر احتجاج شروع کردیا اور چینی پر توہین رسالت کا الزام لگادیا۔

ایف آئی آر کے مطابق داسو میں سینکڑوں لوگوں نے چینی انجینئر کے دفتر پر حملہ کردیا اور اسے مارنے کی کوشش کی۔ پولیس نے چینی انجینئر کو گرفتار کرلیا ہے مگر لوگوں کا احتجاج ابھی بھی جاری ہے اور لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ چینی انجینئر کو ان کے حوالے کیا جائے۔

صحافی تنزیلہ مظہر کے مطابق مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردی ہیں اور مسافر راستوں میں خوار ہورہے ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوکر "گستاخِ رسول کی ایک سزا، سر تن سے جدا، سر تن سے جدا" کے نعرے لگاتی رہی، جبکہ مذہبی علماء نے چینی انجینئر کے خلاف جذبات کو بھڑکانے والی تقاریر کیں۔


Youtube




واقعے کی ایف آئی آر ملاحظہ کیجئے



واقعے کے متعلق صحافی تنزیلہ مظہر، صحافی احمد قریشی اور صحافی مبشر زیدی کی ٹویٹس ملاحظہ کیجئے







Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...