Nasim Zehra announces to file case against Moeed Pirzada in US court
Posted By: Faisal , April 26, 2023 | 10:36:53Nasim Zehra announces to file case against Moeed Pirzada in US court
نسیم زہرہ نے اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ وہ معید پیرزادہ کے خلاف امریکہ کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے جارہی ہیں کیونکہ انہوں نے حیدر مہدی کے ولاگ میں ان کو برا بھلا کہا۔ نسیم زہرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
I will InshaAllah shortly be filing a defamation suit in a US Court against Moeed Pirzada for slander against me in Haider Mehdi’s youtube program aired on April 23rd. Ignoring such vile slander would be inexcusable. InshaAllah in a few hours I also will be doing a vlog on this matter.
جواب میں معید پیرزادہ نے قدرے طویل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
مجھے حیرت ہے! نسیم زہرہ کو ہم سب جانتے ہیں کہ وہ ایک بے باک صحافی ہیں، وہ ساری زندگی دوسروں کے خیالات، دلچسپیوں اور حالات کی سخت ناقد رہی ہیں۔ وہ کب سے اتنی حساس اور کمزور ہو گئی ہیں کہ کسی غیر معیاری پروگرام اور سیاق و سباق سے ہٹ کر کی گئی ان کی گفتگو پر تنقید برداشت نہ کر سکیں۔
میں یقینی طور پر ان کے وی لاگ کا منتظر رہوں گا، جسے وہ بظاہر اپنی پوزیشن کی وضاحت کے لیے ریکارڈ کر رہی ہیں، نہ کے رونے دھونے کیلئے۔ بے صبری سے منتظر ہوں۔
دریں اثناء ان کے وکیلوں یا ان لوگوں کے لیے گڈ لک جو شاید انہیں امریکہ میں میرے خلاف ہتک عزت/ بہتان کے الزامات دائر کرنے کی ترغیب دے رہے ہوں۔ 24 گھنٹے یا اس سے کم کے اندر، میں کچھ دلچسپ حقائق شیئر کر سکتا ہوں جو نسیم زہرہ، ان کے وکیلوں اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والے نامعلوم افراد کی مدد کریں گے۔
آخری لفظ: میں نے لندن سکول آف اکنامکس میں میڈیا اور انٹرنیٹ لاء (MSc) پڑھا ہے اور یہ ایک دلچسپ مضمون ہے!۔
Surprised! Nasim Zehra we all know is a bold journalist, a ferocious critic of others their ideas, interests & situations all her life! When has she become so sensitive & weak not to bear criticism of a substandard program & out of context discussion she conducted?
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) April 26, 2023
Will… https://t.co/qpaUwPRJtX
واضح رہے کہ حیدر مہدی کے ولاگ میں معید پیرزادہ نے نسیم زہرہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کررہی ہیں شاید انہیں کسی نے سکرپٹ دیا ہے۔