Top Rated Posts ....

US jury finds Donald Trump liable for sexual abuse of a woman

Posted By: Munib Ahmad, May 10, 2023 | 01:46:51


US jury finds Donald Trump liable for sexual abuse of a woman


امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیدیا ہے۔


جیوری کا اپنے فیصلےمیں کہنا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے جین کیرول  کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ سابق صدر نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی۔


جیوری نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو 5 ملین ڈالر ہرجانہ دیں۔


فیصلے پر ردعمل میں سابق امریکی صدر نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟


سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔


کیرول ہی نہیں ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پران سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام لگا چکی ہیں۔


 






Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...