Top Rated Posts ....

The arrest of Imran Khan is an internal matter of Pakistan - British PM Rishi Sunak

Posted By: Munib Ahmad, May 11, 2023 | 02:03:41


The arrest of Imran Khan is an internal matter of Pakistan - British PM Rishi Sunak


برطانیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ غور سے پاکستان کی صورتِ حال مانیٹر کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ پُرامن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتا ہے اور  ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو بھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی تھی اور قانون کی عمل داری، پُرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر زور دیا۔

Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...