Imran Khan stuck in Islamabad High Court, Imran Khan's warning to IG Police
عمران خان کو ہائی کورٹ سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی
مجھے باہر کیوں نہیں جانے دے رہے، عمران خان کا سوال
اوپر سے احکامات نہیں ملے، ابھی کلیئرنس نہیں ملی، پولیس کا جواب
رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوبارہ سیکیورٹی سنبھال لی
تیسری بار فائرنگ کی آوازیں سنیں گئی ہیں، سرچ آپریشن جاری،رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالت کےباہر سے حفاظتی تحویل میں لیاجاسکتاہے، عمران خان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف مزید رینجرز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے،سیکیورٹی سنبھال لی
سب کو خبردار کررہا ہوں ملک کو سری لنکا نہ بنائیں، جیسے ہی مجھے باہر نکالیں گے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان
جتنی دیر مجھےادھر رکھیں گے معاملات بڑھتے جائیں گے،اگر ملک سری لنکا بن گیا تو کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا، عمران خان کی گفتگو
کل عوام سے خطاب کروںگا،عوام سے کہوں گا یہ ملک اور فوج اپنی ہے، پر امن رہیں، راستہ کھلوانے کیلئے عوام تعاون کریں، عمران خان
آئی جی اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
15منٹ میں راستے کلئیر کریں،راستہ نہ کھلا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ، عمران خان
عمران خان سے ڈی آئی جی سیکیورٹی کی ملاقات، عمران خان نے ذاتی سیکیورٹی کے احاطہ عدالت میں داخلے کے بارے پوچھا، عمران خان کا اہم بیان ریکارڈ کرا کر جاری کروانے کا امکان
عمران خان نے روانگی کی اجازت نہ دیے جانے کی صورت میں سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا
تحریک انصاف نے راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیمات کو الرٹ کردیا
بس عمران خان کے اعلان کا انتظار کریں، مرکزی قیادت
عمران خان جو حکم دیں اس کی تکمیل کریں، مرکزی قیادت کی ہدایت