Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
UK is going to be the first Islamic nation with nuclear weapons - Suella Braverman UK is going to be the first Islamic nation with nuclear weapons - Suella Braverman Javed Chaudhry's views on Imran Riaz Khan's escape from Pakistan Javed Chaudhry's views on Imran Riaz Khan's escape from Pakistan We have no interest in your letter - Establishment's reply to Imran Khan We have no interest in your letter - Establishment's reply to Imran Khan Breaking News: Imran Khan writes letter to Army Chief Gen Asim Munir Breaking News: Imran Khan writes letter to Army Chief Gen Asim Munir Suhail Waraich's exclusive analysis on Imran Khan's letter to Army Chief Suhail Waraich's exclusive analysis on Imran Khan's letter to Army Chief Nusrat Javed's interesting analysis of Imran Khan's letter to COAS Nusrat Javed's interesting analysis of Imran Khan's letter to COAS

Hum Hakumat Ke Liye Nahi Allah Ke Liye Kaam Karty Hain - Chief Justice Umar Ata Bandial



حکومت کی نہیں اللّٰہ کی رضا کیلئے یہاں بیٹھے ہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ حکومت کی نہیں اللّٰہ کی رضا کے لیے بہت سی قربانیاں دے کر یہاں بیٹھے ہیں۔

یہ بات چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس میں کہی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل کے دلائل

دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے روسٹرم پر آ کر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز عدالت کے کچھ ریمارکس کا تاثر درست نہیں گیا، کل عدالت میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نکات پہلے کیوں نہیں اٹھائے، دوسرا نکتہ تھا کہ وفاقی حکومت پہلے 4/3 کے چکر میں پڑی رہی، ایک صوبے میں انتخابات ہوں تو قومی اسمبلی کا الیکشن متاثر ہونے کا نکتہ پہلے بھی اٹھایا تھا، اپنے جواب میں 4/3 کا فیصلہ ہونے کا ذکر بھی کیا تھا۔

حکومت کی نہیں اللّٰہ کی رضا کیلئے یہاں بیٹھے ہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے اٹارنی جنرل سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم کل خوش تھے کہ قانونی نکات عدالت کے سامنے پیش کیے گئے، آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے، عدالت آپ کی سماعت کے لیے بیٹھی ہے، کوئی معقول نکتہ اٹھایا گیا تو جائزہ لے کر فیصلہ بھی کریں گے، عدالت میں قانونی نکات پہلے اٹھائے گئے لیکن اس پر بحث نہیں کی گئی، کل نظرِ ثانی کے دائرہ اختیار پر بات ہوئی تھی، ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، یاد رکھیں کہ آپ کے جو بھی اعمال تھے وہ وہیں تک محدود تھے، حکومت کی نہیں اللّٰہ کی رضا کے لیے بہت سی قربانیاں دے کر یہاں بیٹھے ہیں، آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر اتنی سخت باتیں نہ کریں، سب سے بڑے ایوان میں اتنی سخت باتیں نہ کریں، ہم اللّٰہ کے لیے کام کرتے ہیں اس لیے چپ بیٹھے ہیں، جس ہستی کا کام کر رہے ہیں وہ بھی اپنا کام کرتی ہے، آپ کو جس نے صفائی دینے کا کہا اسے بتا دیں کہ عدالت صاف دل کے ساتھ بیٹھی ہے، ہم نے تو آپ کو دیکھ کر کھلے دل سے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی اور طریقے سے کہی گئی باتیں رپورٹ ایسے ہوئیں کہ ان سے تاثر غلط گیا۔

مرسیڈیز والی بات کو کیا سے کیا بنا دیا گیا: چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہماری ہر چیز درست رپورٹ نہیں ہوتی، کہا گیا کہ عمران خان کو عدالت نے مرسیڈیز دی تھی، محترم میں تو مرسیڈیز استعمال ہی نہیں کرتا، پی آر او نے بھی بتایا کہ پولیس نے عمران خان کے لیے بلٹ پروف مرسیڈیز کا بندوبست کیا، اس بات کو پتہ نہیں کیا سے کیا بنا دیا گیا۔


Source




Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...