Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Viral Video: US Vice President JD Vance drops a trophy in ceremony, Look at Trump's reaction Viral Video: US Vice President JD Vance drops a trophy in ceremony, Look at Trump's reaction Sher Afzal Marwat revleas in his tweet how much money Imran Riaz & Shahbaz Gill are earning from Youtube Sher Afzal Marwat revleas in his tweet how much money Imran Riaz & Shahbaz Gill are earning from Youtube Army Chief General Asim Munir's Emotional Address to Overseas Pakistanis Army Chief General Asim Munir's Emotional Address to Overseas Pakistanis Army Chief General Asim Munir's address to overseas Pakistanis convention in Islamabad Army Chief General Asim Munir's address to overseas Pakistanis convention in Islamabad Exclusive footage of hailstorm in Islamabad shattering windows of several vehicles Exclusive footage of hailstorm in Islamabad shattering windows of several vehicles U.S. Congress Members' video message regarding Pakistan's tour U.S. Congress Members' video message regarding Pakistan's tour

Major (R) Adil Raja's hard hitting reply to Siddique Jan

Posted By: Muzaffar, May 25, 2023 | 08:41:54

Major (R) Adil Raja's hard hitting reply to Siddique Jan


صدیق جان نے آج میجر (ر) عادل راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا

عادل راجہ صاحب مجھے ابھی ایک دوست نے بتایا ہے کہ آپ نے اپنی کسی ویڈیو میں کہا ہے کہ میں صدیق جان کو Credible نہیں مانتا،اس سے پہلے آپ کی بیوی نے میرے متعلق کچھ گھٹیا ٹویٹس اور ری ٹویٹس کیے، میں خاموش رہا،
پہلے تو اپنی بیوی سے کہیں کہ میرے خلاف کیے گئے ٹویٹس اور ری ٹویٹس ڈیلیٹ کرے اور دوسرا یہ وضاحت کریں کہ کیا آپ نے یہ بات کہی ہے کہ میں صدیق جان کو Credible نہیں مانتا؟؟
اگر ایسا کہا ہے تو میں پھر کھل کر سب کے سامنے رکھتا ہوں کہ جناب مجھے کیا میسجز کرتے رہے،
بہرحال اپنی بیوی سے کہیں کہ اگلے ایک گھنٹے میں میرے خلاف کیے گئے جھوٹے ٹویٹس ڈیلیٹ کر دے ورنہ جواب کے لیے تیار رہیں


اس کے جواب میں میجر (ر) عادل راجہ نے صدیق جان کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا

صدیق جان صاحب، میں نے آپ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، نظر چوہان صاحب نے جو بات کی، آپ ان سے براہ راست استفسار کیجئے۔ مگر سنی سنائی بات پر آپ کا شور وغل، چور کی ڈاڑھی میں تنکے کے مترادف ہے۔ سچ یہ ہے کہ آپ نے چند ماہ پہلے، سودا کرلیا ہے اور آئی ایس آئی ٹاوٹ ڈاکٹر عرفان کی میرے خلاف پروپیگنڈہ ویڈیو آپ کے چینل پر لگنا، اور عوام کی گالیاں کھانے پر اسکا اترنا اس کا ثبوت ہے۔

باقی جہاں آپ سے بھی بڑے نامور صحافی قابو کئے جاسکتے ہیں، وہاں آپ کس کھیت کی مولی ہیں؟ جو قابو نہیں کئے جاسکے، وہ یاتو ملک سے باہر ہیں، یا پھر جبری گمشدگیوں کا شکار۔ باقی آپ کی ذاتی زندگی/ جن حرکتوں کو چند ماہ پہلے جس طرح استعمال کرتے ہوئے آپ کو قابو کیا گیا، اس پر میں بات نا ہی کروں تو آپ کی نجی زندگی کے لئے بہتر رہے گا۔ مگر آپ مجبور کریں گے تو وہ بھی بتا دونگا۔

آپ نے میری اہلیہ کے بارے میں جو بات کی وہ انتہائی فرسودہ سوچ کی عکاس ہے۔ سبین ایک آذاد ملک میں پیدا ہوئی، پلی بڑھی، پڑھی لکھی آذاد شہری اور وکیل ہے۔ وہ مجھ سے ڈکٹیشن نہیں لیتی۔ خود انحصار ہے؛ اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ اللّٰہ ہماری قوم کی بچیوں کو بھی خود انحصاری اور آپ جیسی فرسودہ سوچ رکھنے والوں سے بچا کر رکھے۔ آمین!

مزید یہ کے آپ نے بغیر تحقیق یہ ٹویٹ تو کردی مگر سنا ہے ویلاگ بھی بنا ڈالا ہے۔ میں آپ کو آج اپنے چینل پر لائیو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں جسے آپ بھی براڈ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ میرے میسج آپ دکھائیں، آپ کے میں دکھا دیتا ہوں۔ اگر ایسی ہی بات ہے تو سارے پردے اٹھا دیتے ہیں۔ پتہ چل جائے قوم کو بھی کے آپ کتنے 'وڈے انقلابی' ہیں، اور آئی ایس آئی کے کیسے قابو آئے






Comments...