9 May attack: Hashir Khan, the guy in the viral video handed over to army for trial under army act
۔ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر دھاوا بولنے والوں میں شریک نوجوان حاشر خان (جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی) کو آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کیلئے فوج کے حوالے کردیا گیا۔۔ حاشر خان نامی نوجوان نے کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرتے وقت خود اپنے موبائل سے ویڈیو بنائی تھی اور کہا تھا کہ انقلاب مبارک ہو، فوجیوں سے جان چھڑائیں گے، فیصلہ عوام کرے گی، چند جرنیل ہماری قسمت کے فیصلے نہیں کرسکتے۔۔
حکومتی لیٹر کے مطابق حاشر خان کا نام بھی ان 16 افراد کی لسٹ میں شامل ہے جن کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔
اس لڑکے حاشر خان کو آج آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کے لئے ملٹری کی تحویل میں دے دیا گیا-
— Khawaja Saleem (@KhawajaSaleem) May 25, 2023
کمپیوٹر سائنس میں ڈگری تھی اور پنجاب گورنمنٹ میں لاکھوں روپے کی تنخواہ پر بڑی اچھی سرکاری نوکری کر رہا تھا-
میں نے ذاتی طوربھی پر بہت سمجھایا تھا اسکو لیکن سر پر انقلاب کابھوت سوار تھا۔ عبرت https://t.co/SBYjiyOuCA pic.twitter.com/Rkuwrh9rFl
اس لڑکے حاشر خان درانی کی ٹویٹ دیکھ کر عبرت پکڑو-
— Khawaja Saleem (@KhawajaSaleem) May 20, 2023
کسی کے سیاسی مفاد کے لئے اپنے مستقبل کو داؤ پر مت لگائیں-
یہ لوگ اپنے مزموم مقاصد کے لئے آپکو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں- اپنے والدین کو بھی مشکل میں نہ ڈالیں-@HashirKDurrani بھی سرنڈر کرکے اپنی صفائی پیش کریں انصاف ہوگا https://t.co/BEOsmhUEzr pic.twitter.com/61yg8ySMWR