Top Rated Posts ....

Jibran Nasir's tweets before his abduction / arrest

Posted By: Zohaib, June 02, 2023 | 05:50:58


Jibran Nasir's tweets before his abduction / arrest


جبران ناصر کی اپنی گرفتاری سے قبل کی گئی ٹویٹس ملاحظہ کیجئے۔ کیا جبران ناصر کو ان ٹویٹس کی وجہ سے گرفتار کیا گیا؟

اے آر وائی کی نشریات جس تیزی اور شدت سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ سے پرو اسٹیبلیشمنٹ ہوئی ہیں، جیو کو تو کھڑے کھڑے چکر آگئے ہوں گے۔
خیر کچھ اینکرز نے پھر بھی چینل کی بدلتی پالیسی کے باوجود اپنا اصولی موقف بیان کرنے کی ہمت کی اور کریک ڈاؤن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حق گوئی کی۔ یقینی طور پر جینل کی بھی مجبوریاں رہیں ہوں گی۔ میڈیا پر تنقید اپنی جگہ مگر میڈیا پر اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کی بلا تفریق مزمت کرنی چاہیے۔

9 مئی سے اب تک:
1) اسٹیبلشمنٹ کو احساس ہو گیا ہے کہ وہ عمران کو اگلے انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن عمران خان کے بیانیے کو نہیں۔ پانامہ ہو یا 9 مئی، اسٹیبلشمنٹ یہ سیکھنے سے انکاری ہے کہ وہ ووٹروں میں اپنا بیانیہ زبردستی مقبول نہیں کر سکتی۔
2) یہ بہتر ہوگا کہ کریک ڈاؤن اور اس کے خاتمے کی ذمہ داری پوری طرح سے PDM کے کندھوں پر ڈالی جائے جس سے PDM خاص طور پر PMLN اپنی مقبولیت اور اخلاقی برتری سے محروم ہوجائے جو 2020 میں اسے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے اور غیر منصفانہ سلوک جس کا وہ شکار ہوئی سے حاصل ہوئی..
3) نئی کنگز پارٹی کو ووٹرز میں قبولیت حاصل کرنے کے لیے PMLN-PPP مخالف موقف اپنانا ہو گا اور انتخابات تک عمران کا ذکر کرنے سے حتی الامکان گریز کرنا ہو گا۔
4) موجودہ اسکیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہ ہو۔

نتیجہ :

معلق پارلیمنٹ سیاسی داؤ پیچ کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر زیادہ انحصار کو یقینی بنا دیتی ہے۔

Making women Police Officers and Bureaucrats do pressers re allegations of mistreatment of women detainees may be a good exercise in PR but does not absolve the Govt of its onus to ensure transparency. All detained/arrested must be produced before Court and given access to families & lawyers. The Courts must ensure that none have been subjected to torture and abuse of any kind.









Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...