Exchange of harsh tweets between Shahbaz Gill and Matiullah Jan on twitter
Posted By: Saif, July 01, 2023 | 06:01:07Exchange of harsh tweets between Shahbaz Gill and Matiullah Jan on twitter
ٹویٹر پر شہباز گل اور مطیع اللہ جان میں سخت ٹویٹس کا تبادلہ۔ شہباز گل نے مطیع اللہ جان کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
یہ وہ ٹھنڈا بے شرم ہے جس نے ارشد شریف جب غداری بغاوت کے مقدمے لڑنے عدالتوں کے چکر لگا رہا تھا تب اس گھٹیا انسان نے اسے provoke کر کے ایسی بات کہلائی جس سے اس کی زندگی میں اور مصیبتیں آئیں اور آخر جان چلی گئی۔ یہ وہ بے شرم ہے جو جس پر خود تشدد ہوا لیکن اس کے باوجود اگر کسی اور پر تشدد ہو تو اس سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ حیران ہوں کوئی انسان جو خود تکلیف میں سے گزرا ہو وہ کسی اور کو اسی تکلیف میں کیسے لانے کی سوچ سکتا ہے۔ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کوئی شخص اتنا منافق اور گھٹیا کیسے ہو سکتا ہے کہ دوسرے کی جان خطرے میں ڈالے۔ اور پھر جب اپنے مشن میں کامیاب ہو جائے تو اس کی ماں کے سامنے بیٹھے اور شرم بھی محسوس نہ کرے۔ میں نے سفاکیت کے بارے سنا تھا اس شخص کو دیکھ کر پتا چلا سفاکیت کیا ہوتی ہے۔
جواب میں مطیع اللہ جان نے بھی شہباز گل کو سخت جواب دیا اور ٹویٹ میں لکھا
یہ وہ ٹھنڈا بے شرم ہے کہ ارشد شریف جب غداری بغاوت کے مقدمے لڑنے عدالتوں کے چکر لگا رہا تھا تب اس گھٹیا انسان اور اسکے لیڈر عمران خان نے اسے تھپکیاں دے کر کے ایسی بات کہلائی جس سے اس کی زندگی میں اور مصیبتیں آئیں، ِاس کو ملک سے باہر بھجوا دیا اور آخر اُس کی جان چلی گئی۔ یہ وہ بے شرم ہے جو ایک سیاستدان کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے پر سپریم کورٹ میں اُس کے سامنے تالیاں بجاتا تھا، جٹ کا پتر ہونے کا جھوٹا دعوہ کرتا تھا، عمران خان کے دور میں امریکی شھری ہوتے کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوتا تھا اور ابصار آلم، اسد طور، میرے ساتھ تشدد کے واقعات پر خاموش رہتا تھا اور provoke نہیں ہوتا تھا، حیران ہوں کہ اسکا بزدل لیڈر اور یہ خود دونوں اپنے بچوں کو ملک سے باہر رکھ کر ۹ مئی کے بلوے کروا کر پاکستان میں کتنے نوجوانوں کو provoke کر کے انکا مستقبل تباہ کر چکے ہیں،سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کوئی شخص اتنا منافق اور گھٹیا کیسے ہو سکتا ہے کہ خود امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان میں دوسروں کے بچوں کی جان خطرے میں ڈالے۔ یہ وہ منافق ہے جو امریکہ میں بیٹھ کر بھی provoke نہیں ہو گا اور ارشد شریف کے اصل قاتلوں کا نام نہیں لیگا اور سوال کرنے والے اور اِنکا ڈٹ کر جواب دینے والے دونوں صحافیوں کی تذلیل کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتا، ارشد شریف کو استعمال کرنے والے اور اُنکے لیڈر عمران خان اتنے بے شرم ہیں کہ ارشد کی والدہ کو انکے تفتیشی افسران کے سامنے بیانات ریکارڈ کروانے کے لئیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑھ رہا ہے، شھباز گِل مگر مچھ کے آنسو بہانے کی بجائے امریکہ میں ہی بیٹھ کر پورا سچ بول دے نہ کہ اس سازش میں ملوث اپنے لیڈر اور خود کے متعلق تحقیقات کو ناکام بنانے کے لئیے سوال کرنے والے صحافیوں پر الزامات دھرے، ارشد شریف شھید نے جو بھی باتیں کی وہ سو فیصد درست تھی مگر پی ٹی آئی کے یہ بزدل اور سفاک لوگ اسکے سفاکانہ قتل کی وجہ اُسکے اپنے بیانات بتا کر کسی کو خوش کر رہے ہیں، یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ارشد شریف کے قتل کی وجہ اُسکی بیوقوفی تھی، گِل اور اُسکی میڈیا سٹریجی ٹیم جو بھی کر لے سچ چھپے گا نہیں، عمران خان کو بتانا ہو گا کہ کیا اُس نے ارشد شریف کو پاکستان میں آخری فون کال کی تھی جسکے چند لمحوں کے بعد وہ ملک چھوڑ گیا؟
وہ وہی منافق لوگ ہیں جنھوں نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی وجہ انکا گاڑی سے اپنا سر باہر نکالنا قرار دیا تھا، شھباز گل اُس سرِشت کا بندہ ہے کہ اگر وزیر آباد میں عمران خان کو خدانخواستہ کچھ ہو جاتا تو بولتا “میں نے تو اُسے سخت بیانات دینے سے پہلے ہی بہت روکا تھا“
شہباز گل نے مطیع اللہ جان کے جواب میں ایک اور سخت ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
اس بے شرم انسان میں اتنی سفاکیت ہے کہ اب یہ ارشد کی ماں کے سامنے بیٹھ کر انجوائے کر رہا ہوگا انہیں تکلیف میں دیکھ کر۔ حیران ہوں جو انسان خود کسی مشکل سے گزرا ہو وہ ویسی ہی مشکل یا اس سے بھی بڑی مشکل میں گرفتار کسی شخص کے لئے اور برا کیسے سوچ سکتا ہے۔ ارشد رحم دل تھا۔
یہ وہ ٹھنڈا بے شرم ہے جس نے ارشد شریف جب غداری بغاوت کے مقدمے لڑنے عدالتوں کے چکر لگا رہا تھا تب اس گھٹیا انسان نے اسے provoke کر کے ایسی بات کہلائی جس سے اس کی زندگی میں اور مصیبتیں آئیں اور آخر جان چلی گئی۔ یہ وہ بے شرم ہے جو جس پر خود تشدد ہوا لیکن اس کے باوجود اگر کسی اور پر… pic.twitter.com/pJf7XZfZZr
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2023
یہ وہ ٹھنڈا بے شرم ہے کہ ارشد شریف جب غداری بغاوت کے مقدمے لڑنے عدالتوں کے چکر لگا رہا تھا تب اس گھٹیا انسان اور اسکے لیڈر عمران خان نے اسے تھپکیاں دے کر کے ایسی بات کہلائی جس سے اس کی زندگی میں اور مصیبتیں آئیں، ِاس کو ملک سے باہر بھجوا دیا اور آخر اُس کی جان چلی گئی۔ یہ وہ بے… https://t.co/HgXTnBvnvb
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) July 1, 2023
اس بے شرم انسان میں اتنی سفاکیت ہے کہ اب یہ ارشد کی ماں کے سامنے بیٹھ کر انجوائے کر رہا ہوگا انہیں تکلیف میں دیکھ کر۔ حیران ہوں جو انسان خود کسی مشکل سے گزرا ہو وہ ویسی ہی مشکل یا اس سے بھی بڑی مشکل میں گرفتار کسی شخص کے لئے اور برا کیسے سوچ سکتا ہے۔ ارشد رحم دل تھا۔ pic.twitter.com/GRig3eMuHv
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 1, 2023