Mehar Bukhari's reply to Imran Khan's lawyer on his allegation of professional misconduct
Posted By: Zahoor, July 16, 2023 | 13:26:58Mehar Bukhari's reply to Imran Khan's lawyer on his allegation of professional misconduct
عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت نے اپنی ٹویٹ میں مہر بخاری پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے پروگرام میں ان کے دیئے گئے تمام جوابات بدل دیئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے مہر بخاری کو صحافتی بددیانتی کا مرتکب قرار دیا اور پروگرام کا مذکورہ کلپ بھی شیئر کیا۔ ملاحظہ کیجئے شیر افضل مروت کی ٹویٹ۔
Mehar Bukhari recorded my interview at about 9.30 and when it was telecated a hour later, I was surprised to find that all the questions asked from me at the time of interview were replaced with those which were never asked. The viewers can notice it from the Questions-answers. It is a dishonesty and professional misconduct on her part. I wish she could have been as aggressive in real too.
مہر بخاری نے شیر افضل خان مروت کے اس الزام پر اپنی ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے لکھا
شیرافضل مروت صاحب آپ وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور وکالت دو چیزوں پر انحصار کرتی ہے۔ ایک سچائی اور دوسرا ثبوت۔ اگر وکیل کے پاس یہ دونوں چیزیں نہ ہوں تو پھر پیچھے صرف جذباتیت رہ جاتی ہے۔ اس کا ایک منظر ہم نے اس روز عدالت میں بھی دیکھا جب آپ دلیل اور ثبوت کی بجائے جذباتیت کا شکار ہوئے اور آپ کو عدالتی ڈانٹ اور برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ مروت صاحب نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں نے ریکاڈنگ انٹرویو میں جو سوالات کئے آن ائر وہ سوالات نہیں تھے مگر ان کے اس الزام کے ساتھ اگر سچائی اور ثبوت بھی فراہم کیا جاتا تو وکیل صاحب کی شان مزید بلند ہو جاتی اور ان کی بہادری کو بھی سلام پیش کیا جاتا لیکن میں یہ ثبوت آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں آپ خود فیصلہ کر لیجئے کہ بے ایمان، پیشہ ورانہ بدانتظامی اور جذباتیت کا شکار کون ہوا۔ میں نے 9:33 پر اپنی ٹیم کو واٹس ایپ گروپ میں وہی سوالات بھیجے جو مروت صاحب سے پوچھے گئے۔ میں واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ان سوالات کا سکرین شارٹ بھی آپ کے سامنے رکھ دیتی ہوں۔۔۔۔ وقت کے دباؤ کے باعث مختصراً لکھا تو جا سکتا ہے۔ یہ کہنا کہ یہ سوالات کبھی نہیں پوچھے گئے آپ کی طرف سے اصل بے ایمانی ہے۔ سوال کی جو روح تھی وہ وہی ہے۔ اس لئے جو پوائنٹس کی صورت سوالات واٹس ایپ گروپ میں میں نے بھیجے وہی سوالات آپ سے کئے گئے۔آپ کے فوراً بعد ایک اور بڑا انٹرویو ہوا اور پھر ہم لائیو بھی گئے۔اب یہ آپ پر قرض ہے اور ثابت کریں کہ سوال بلکل کچھ اور تھے۔
شیرافضل مروت صاحب آپ بہادر وکیل ہوں گے مگر جناب میری گزارش ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے ان کے سامنے سچائی اور دلیل رکھیے، بے بنیاد الزامات اور جذباتیت ایک وکیل کو زیب نہیں دیتی۔ دوسروں پر الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیجئے ہم عرض کریں گے تو پھر شکایت ہو گی۔
Mehar Bukhari recorded my interview at about 9.30 and when it was telecated a hour later, I was surprised to find that all the questions asked from me at the time of interview were replaced with those which were never asked. The viewers can notice it from the Questions-answers.…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) July 15, 2023
شیرافضل مروت صاحب آپ وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور وکالت دو چیزوں پر انحصار کرتی ہے۔ ایک سچائی اور دوسرا ثبوت۔ اگر وکیل کے پاس یہ دونوں چیزیں نہ ہوں تو پھر پیچھے صرف جذباتیت رہ جاتی ہے۔ اس کا ایک منظر ہم نے اس روز عدالت میں بھی دیکھا جب آپ دلیل اور ثبوت کی بجائے جذباتیت کا شکار… pic.twitter.com/CpC3N4rd3a
— Meher Bokhari (@meherbokhari) July 16, 2023